Meri Pasandida Kitab Quran Urdu Mazmoon


Meri Pasandida Kitab Quran Urdu Mazmoon
میری پسندیدہ کتاب قرآن مجید اُردو مضمون


یوں تو مجھے کئی کتابیں پسند ہیں لیکن قرآن مجید میری پسندیدہ کتاب ہے۔یہ کتاب عربی زبان میں ہے۔میں باقاعدگی سے اس کی تلاوت کرتا ہوں۔اس کی تلاوت سےمیری طبیعت کو بہت سکون ملتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی رہنمائی اور ہدایت کے لیے ہر زمانے میں نبی اور پیغمبر بھیجتا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ان پر صحیفے اور کتابیں نازل فرمائیں۔قرآن مجید ان آسمانی کتابوں میں آخری کتاب ہےجو اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺپر نازل ہوئی۔قرآن مجید ہمارے پیارے نبی ﷺ پر اس وقت نازل ہونا شروع ہوا جب آپ ﷺ کی عمر مبارک چالیس سال ہو گئی۔
قرآن کا نزول تئیس سال میں مکمل ہوا۔قرآن مجید ایک مکمل اور جامع کتاب ہے۔اس میں زندگی کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔یہ وہ واحد کتاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے لیا ہے۔
اس کتاب کو نازل ہوئے سیکڑوں برس گزر چکےہیں لیکن اس کی آیات میں ذرہ برابر بھی فرق نہیں آیا اور نہ کبھی اس میں کوئی تبدیلی آئے گی۔قرآن مجید دوسری تمام کتابوں سے افضل ہے۔اس کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔اسے جس نے سچے دل سے پڑھا اور اس پر عمل کیا وہ جنت کا مستحق ٹھہرا۔
اس کا ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیوں کا ثواب ملتا ہے۔اس میں بیماروں کے لیے شفا اور دکھی لوگوں کے درد کا علاج موجود ہے۔
سب سے بڑھ کر یہ کہ قرآن مجید دنیا کی وہ واحد بڑی کتاب ہے جسے مسلمان حرف بحرف حفظ کر لیتے ہیں۔یہ کتاب لامحدودبرکتوں کا مجموعہ ہے۔یہ انسانوں کے لیے ہدایت اور رہنمائی کا سر چشمہ ہے۔غرض کہ قرآن پاک کی جتنی بھی خوبیاں بیان کی جائیں وہ کم ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور اس پر عمل کی سعادت نصیب فرمائے۔(آمین

Meri Pasandida Kitab Quran Urdu Mazmoon
Meri Pasandida Kitab Quran Urdu Mazmoon

Tags