Internet ke faiday Urdu Mazmoon

Internet ke faiday Urdu Mazmoon
انٹرنیٹ کی اہمیت اُردو مضمون

ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔انفارمیشن ٹیکنالوجی ہمارے معاشرے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اس ٹیکنالوجی کی ایک مثال انٹرنیٹ ہے۔انٹرنیٹ لاکھوں کمپیوٹرز کا ایک مجموعہ ہےجو کہ پوری دنیا میں فون لائنز،فائبر آپٹک لائنزاور سیٹلائیٹ کمیونیکیشن کے ذریعےآپس میں کنیکٹ ہے۔
انٹرنیٹ پر لاکھوں ویب سائٹس موجود ہیں۔یہ ویب سائٹس ایک خاص قسم کے کمپیوٹر پر ہوسٹ کی جاتی ہیں جسے سرور کہا جاتا ہے۔آج کی تاریخ میں انٹرنیٹ دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔انٹرنیٹ کمپیوٹرز سے انفارمیشن حاصل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جسے ہوسٹ یا سرور کہتے ہیں۔
ہر کمپیوٹر جو انٹرنیٹ کے ساتھ کنیکٹ ہے ہوسٹ کہلاتا ہے۔ہوسٹ کمپیوٹر لوگوں کو انفارمیشن مہیا کرتا ہے۔لوگ انٹرنیٹ پر کتابیں اور میگزین پڑھ سکتے ہیں۔وہ موویز دیکھ سکتے ہیں اور گیمز کھیل سکتے ہیں۔
وہ آئن لائن ٹی وی چینلز دیکھ سکتے ہیں اور میوزک سن سکتے ہیں۔وہ لوگوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔آپ انٹرنیٹ کا استعمال کر کے ویڈیو کال بھی کر سکتے ہیں۔ای۔میل انٹرنیٹ کا ایک بہت بڑا فیچر ہے جس کی مدد سے آپ دنیا میں موجود کسی بھی انسان کو اپنا پیغام بھیج سکتے ہیں۔آپ نہ صرف ٹیکسٹ میسج بلکہ آڈیو،ویڈیو،تصاویر یا پھر ڈاکیومینٹ فائل کو بھی ای۔میل کے ساتھ منسلک کر کہ کسی کو بھی بھیج سکتے ہیں۔ویب سائٹس کے بعد ای۔میل انٹرنیٹ پر استعمال ہونے والا دوسرا سب سے بڑا فیچر ہے۔
انٹرنیٹ نے اس پوری دنیا کو ایک گلوبل ویلج میں تبدیل کر دیا ہے۔انٹرنیٹ آج کی تاریخ میں ایک بہت بڑی لائبریری ہےجس میں ہر طرح کی معلومات موجود ہے۔آپ انٹرنیٹ پر کسی بھی مضمون سے متعلق پڑھ سکتے ہیں۔آپ انٹرنیٹ کے زریعے اخبار پڑھ سکتے ہیں۔انٹرنیٹ نے ہماری سوچ کو تبدیل کر دیا ہے۔انٹرنیٹ پر ہزاروں ایجوکیشنل ویب سائٹس موجود ہیں جو کہ فری ایجوکیشن مہیا کرتی ہیں۔تاہم انٹرنیٹ کی اس اہمیت کو کبھی بھی جھٹلایانہیں جا سکتا ہے۔

Internet ke faiday Urdu Mazmoon
Internet ke faiday Urdu Mazmoon

Tags