Flag of Pakistan Urdu Mazmoon


Flag of Pakistan Urdu Mazmoon

ہمارا پرچم اُردو مضمون


پاکستان ہمارا مُلک ہے اور ہمارا قومی پرچم ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ہمیں ہمارے مُلک کی اور ہمارے قومی پرچم کی عزت کرنی چاہیے۔پاکستان کے پرچم کا رنگ سبز اور سفید ہے۔پاکستانی پرچم کا سبز رنگ والا حصہ زیادہ اور سفید والا حصہ کم ہے۔
سبز رنگ والے حصے میں ایک چاند اور ایک ستارہ ہے۔سبز رنگ مُسلم اکثریت کو ظاہر کرتا ہے۔سفید رنگ پاکستان میں موجود اقلیتوں کی نشاندہی کرتا ہے۔پاکستان کے جھنڈے کا ڈیزائن سیّد امیر الدین کِدوانی نے کیا۔
پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خاں نے 11 اگست 1947ء کو قومی پرچم دستور ساز اسمبلی میں پیش کیا۔ پاکستان کے قومی پرچم کا نام سبز ہلالی پرچم ہے۔
پاکستان کا پہلا جھنڈا ماسٹر الطاف حسین نے قائد اعظم کے حکم پر اپنے ہاتھوں سے تیار کیا۔پاکستان کے تمام سرکاری عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہراتا ہوا نظر آتا ہے۔
ہمیں ہمارے قومی پرچم کی عزت کرنی چاہیے اور اس کے بارے میں سب کچھ پتا ہونا چاہیے۔

Flag of Pakistan Urdu Mazmoon
Flag of Pakistan Urdu Mazmoon

Tags