Mera Pasandida Khel Urdu Mazmoon

Mera Pasandida Khel Urdu Mazmoon
میرا پسندیدہ کھیل اُردو مضمون

کھیلیں ہماری زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔صحت مند اور لمبی زندگی گزارنے کے لیےکھیلیں بہت ضروری ہیں۔کچھ لوگ کرکٹ،بیڈ منٹن اور والی بال وغیرہ گیمز کو پسندکرتے ہیں اور کچھ لوگ ٹینس یا کبڈی کو پسند کرتے ہیں۔لیکن میرا پسندیدہ کھیل فُٹ بال ہے۔یہ بہت دلچسپ کھیل ہے۔
یہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ مشہور کھیل ہے۔یہ کھلی جگہ میں دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ہر ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں۔یہ کھیل دو مراحل میں 90 منٹ تک کھیلا جاتا ہے۔میں سات سال کا تھا جب سے میں نے فُٹ بال کھیلنا شروع کیا۔
میں اس میں بہت دلچسپی رکھتا ہوں کیونکہ یہ بہت دلچسپ کھیل ہے۔یہ کھیل انسان کو صحت مند اور مضبوط بناتا ہے۔یہ تفریح کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہےجو دماغ کو تازہ اورجسم کو صحت مند رکھتا ہے۔
فُٹ بال کھیلنا ایک جسمانی ورزش ہے۔یہ ہر عمر کے لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔یہ انسان میں نظم و ضبط اور حوصلہ پیدا کرتا ہے۔یہ دل کو صحت مند بناتا ہے۔یہ جسمانی اور ذہنی قوت کو بہتر بناتا ہے۔یہ انسان میں خود اعتمادی پیدا کرتا ہے۔فُٹ بال کھیلنے سے انسان میں مثبت رویہ پیدا ہوتا ہے۔
یہ ڈپریشن کو کم کرتا ہے۔فُٹ بال کھیلنے والا شخص کبھی مایوس نہیں ہوتا ہے۔میں روزانہ اسکول میں اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ فُٹ بال کھیلتا ہوں۔اور یہ بات سچ ہے کہ فُٹ بال کھیلنے والا شخص بہادر بھی ہوتا ہے۔

Mera Pasandida Khel Urdu Mazmoon
Mera Pasandida Khel Urdu Mazmoon

Tags