Hamara Watan Mazmoon Urdu Mein

Hamara Watan Mazmoon Urdu Mein
ہمارا وطن مضمون اُردو زبان میں

ہمارے وطن کا نام پاکستان ہے۔یہ 14 اگست 1947ء کو قائم ہوا۔اس کو بنانےکے لیے قائداعظمؒ کی رہنمائی میں مسلمانوں نے بہت محنت کی۔پاکستان کے چار بڑے صوبے ہیں۔
صوبہ پنجاب،صوبہ سندھ،صوبہ خیبرپختونخوا اور صوبہ بلوچستان۔آبادی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ہے۔یہ بہت ہی خوبصورت شہر ہے۔
اُردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور یہ پورے ملک میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔

یہ پاکستان کی پانچویں بڑی زبان ہے۔اس کے علاوہ اور بھی کئی زبانیں بولی جاتی ہیں۔مثلاًپنجابی،پشتو،سندھی،سرائیکی اور بلوچی وغیرہ۔
 پاکستان ایک زرعی ملک ہےاور ملک کا بیشتر حصہ زراعت پر منحصرہے۔ہمارے ملک میں زیادہ تر لوگ گاؤں میں رہتے ہیں اور کھیتی باڑی کر کے گزارہ کرتے ہیں۔ہمارے ملک میں کئی سکول اور کالج ہیں جن میں طلباء خوب محنت سے علم حاصل کر رہے ہیں۔
پاکستان ہمارا پیارا وطن ہےاور مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

Hamara Watan Mazmoon Urdu Mein
Hamara Watan Mazmoon Urdu Mein

Tags