Latest Urdu Essay mazmoon on Computer ki Ahmiyat Faiday aur Nuqsanat

 Urdu Essay mazmoon on Computer ki Ahmiyat Faiday aur Nuqsanat

کمپیوٹر ایک برقی آلہ ہے جو معلومات کو اپنی میموری یا حافظے میں محفوظ کر سکتا ہے اور ان معلومات کو تصویر اور آواز کی صورت میں سنا سکتا ہے۔کمپیوٹر بیسویں صدی کی اہم ترین ایجاد ہے جس نے زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے۔

کمپیوٹر کا استعمال صرف دفاتر،سائنسی اداروں،صنعتی اور تجارتی مراکز تک محدود نہیں بلکہ اسے درس و تدریس کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔کمپیوٹر انٹرنیٹ پر معلومات کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

کسی فرد کو اگر کسی موضوع کے متعلق معلومات درکار ہوں تو وہ انٹرنیٹ استعمال کر کے”گوگل“کے ذریعے موضوع تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔کمپیوٹر انٹرنیٹ پر سائنس و ٹیکنالوجی،ریاضی،جغرافیہ،گرامر،آرٹ اور دیگر تمام مضامین سے متعلق وسیع معلومات موجود ہیں۔

کمپیوٹر نے حساب کتاب میں نہایت آسانی پیدا کر دی ہے۔یہ بہت بڑی بڑی رقوم کو منٹوں میں جمع،تفریق،ضرب،اور تقسیم کر دیتا ہے۔یہ کئی آدمیوں کا کام اکیلے ہی سر انجام دے لیتا ہے۔کمپیوٹر ایک استاد کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ ایک ایسا آلہ ہے جو ہر طالبعلم کی انفرادی ضروریات کے مطابق معلومات مہیا کرتا ہے۔کمپیوٹر بیک وقت کئی موضوعات پر طلبا کی مختلف سطحوں کے مطابق معلومات فراہم کرتا ہے۔کمپیوٹر کے ذریعے طالب علم فوری طور پر انتہائی درست معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر اپنے مریضوں کے کئی پیچیدہ ٹیسٹ کمپیوٹر کے ذریعے کرتے ہیں۔انجینئر بڑی بڑی بلند و بالا عمارتوں،پلوں،ڈیموں اور سڑکوں کے پیچیدہ نقشے کمپیوٹر کے ذریعے تیار کرتے ہیں۔اس وقت تعلیم،میڈیکل،انجینئرنگ،فن تعمیر ،ڈیزائننگ اور پرنٹنگ میں کمپیوٹر کی مدد لی جا رہی ہے۔

کمپیوٹر کو ابتدائی تعلیم سے لے کر پوسٹ گریجویٹ سطح تک کی تعلیم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ماہرین تعلیم کے نزدیک تعلیم اور تربیت کے لیے کمپیوٹر کے استعمال سے گریز ممکن نہیں کیونکہ کوئی استاد،کوئی طریقہ تعلیم اور ذریعہ تعلیم کمپیوٹر کی توانائیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

کمپیوٹر تفریح کا ذریعہ ہےجس کے ذریعے مختلف ٹی وی پروگرام،فلمیں،اور کھیل دیکھے جا سکتے ہیں۔فیس بک نے لوگوں کی تنہائی دور کر دی ہے۔اب فارغ وقت میں لوگوں سے گپ شپ کی جا سکتی ہے۔مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔

کمپیوٹر کے نقصانات:

1۔بہت سارے لوگ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا استعمال فضول کرتے ہیں جس سے وہ اپنا بہت سارا قیمتی ٹائم گیمز کھیلنے یا پھر فلمیں دیکھنے میں ضائع کر دیتے ہیں۔

2۔کمپیوٹر کے سامنے زیادہ دیر تک بیٹھنے سے آنکھوں کی نظر پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے اور کمر درد کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔

3۔آج کے دور میں کمپیوٹر میں سٹور ڈیٹا کسی بھی طریقے سے محفوظ نہیں ہے جس سے سکیورٹی کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔


Urdu Essay mazmoon on Computer ki Ahmiyat Faiday aur Nuqsanat
Urdu Essay mazmoon on Computer ki Ahmiyat Faiday aur Nuqsanat