Latest Urdu Essay mazmoon on Mobile Phone Faiday aur Nuqsanat

 Urdu Essay mazmoon on Mobile Phone Faiday aur Nuqsanat

دور حاضر کی سب سے بہتر اور مفید ایجاد موبائل فون ہے۔خواتین ہوں یا مرد،بچے ہوں یا بوڑھے موبائل فون سب ہی کی ضرورت بن چکا ہے۔

موبائل فون ہماری زندگی میں اس طرح شامل ہو گیا ہےکہ اس کے بغیر زندگی ادھوری لگتی ہے۔موبائل فون رابطے کا تیز ترین اور آسان ذریعہ ہے۔وزن میں ہلکا اور سائز میں چھوٹا ہونے کے باعث یہ با آسانی جیب میں سما سکتا ہے۔

آجکل کے دور میں موبائل فون باعث رحمت ہے۔موبائل فون نے لوگوں کی پریشانی کو ختم کر دیا ہے۔اب لوگ انتظار کی کوفت سے بچ سکتے ہیں۔دور حاضر میں موبائل فون رکھنا فیشن ہی نہیں بلکہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔

موبائل فون کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر کئی موبائل کمپنیوں نے اب ایسے موبائل بھی متعارف کروائے ہیں جو خریدنے میں سستے اور کارکردگی میں اعلیٰ ہیں۔

جدید موبائل ایک منی کمپیوٹر کی مانند ہیں۔ان پر انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔موبائل بوریت دور کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔آپ موبائل میں اپنی پسند کی گیمز،مزاحیہ کلپس اور گانے ڈاؤن لوڈ کر کے فارغ وقت میں ان سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

موبائل کا غلط استعمال:

ہر سائنسی ایجاد کے جہاں بے شمار فائدے ہوتے ہیں وہاں کچھ منفی پہلو بھی ہوتے ہیں۔

مثال کے طورپر موبائل فون کے بے جا استعمال سے طلباء کا تعلیم کی طرف رجحان کم ہو رہا ہے۔بعض بچے موبائل پر فلمیں دیکھنےاور گیمز کھیلنے ہی میں اپنا وقت ضائع کر دیتے ہیں۔موبائل فون کے زیادہ استعمال سے نظر کمزور ہو جاتی ہے۔لوگ فیس بک کا بے جا استعمال کر کے ایسے لوگوں کو اپنا دوست بنا

لیتے ہیں جن کو وہ حقیقت میں نہیں جانتے اور ان کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جس سے بعد میں انہیں شرمندگی کا احساس ہوتا ہے۔نوجوان لڑکے اور لڑکیاں موبائل پر کالنگ پیکج لگا کر سارا سارا دن ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہتے ہیں جس سے معاشرہ بگڑ رہا ہے۔

موبائل فون کے فائدے:
موبائل فون کے بے شمار فائدے بھی ہے۔مثال کے طور پر طالب علم موبائل ڈکشنری کا استعمال کر کے اپنی وکیبلری میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

وہ آئن لائن کسی بھی کتاب کو پڑھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ وہ گرائمر سیکھ سکتے ہیں۔کاروباری حضرات کے لیے بھی موبائل فون ایک بہت بڑی نعمت ہے۔موبائل انٹرنیٹ کا استعمال کر کے اپنے کاروبار کو ترقی دی جا سکتی ہے۔


Urdu Essay mazmoon on Mobile Phone Faiday aur Nuqsanat
Urdu Essay mazmoon on Mobile Phone Faiday aur Nuqsanat