My Father Essay in Urdu


My Father Essay in Urdu
میرے والد اُردو مضمون


میرے والد کا نام محمد رمضان ہے۔وہ ایک ڈاکٹر ہیں۔میرے والد بہت اچھے انسان ہیں۔وہ غریبوں کی بہت مدد کرتے ہیں۔وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں۔میں اپنی ہر بات ان سے شیئر کرتا ہوں۔وہ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔
وہ میری پڑھائی میں مدد کرتے ہیں۔وہ میرے ہوم ورک میں بھی میری مدد کر تے ہیں۔وہ وقت کے پابند ہیں۔وہ ہمیشہ مجھے سچ بولنے کو کہتے ہیں۔وہ صبح سویرے اُٹھتے ہیں۔فجر کی نماز پڑھتے ہیں۔پھر مجھے اپنے ساتھ صبح کی سیرکے لیے لے جاتے ہیں۔میں روزانہ ان کے ساتھ دوڑ لگاتا ہوں۔
اس کے بعد وہ گھر آتے ہیں ناشتہ کرنے کے بعد وہ مجھے روزانہ سکول چھوڑتے ہیں پھر وہ اپنے کلینک پر جاتے ہیں۔
وہ مجھے روزانہ جیب خرچ بھی دیتے ہیں۔وہ میری صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں۔وہ بہت سادہ زندگی بسر کرتے ہیں۔وہ ہمیشہ مجھے صاف ستھرا رہنے کو کہتے ہیں۔میرے والد ہر اتوار کو مجھے پارک لے جاتے ہیں۔
وہ ہمیشہ مجھے وقت کی قدر کرنے کو کہتے ہیں۔میں اپنے والد کی بہت عزت کرتا ہوں۔میں اپنے والد کے ساتھ کبھی بھی جھوٹ نہیں بولتا ہوں۔وہ ہمیشہ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔میں بھی اپنے والد سے بہت پیار کرتا ہوں۔اللہ ان کی عمر لمبی کرے!آمین۔

My Father Essay in Urdu
My Father Essay in Urdu

Tags