Meri Walidah Meri Ammi Essay in Urdu


Meri Walidah Meri Ammi Essay in Urdu
میری امی پر اُردو مضمون


میری والدہ کا نام جمیلہ ہے۔ان کی عمر چالیس سال ہے۔وہ ایک استانی ہیں۔میری والدہ مجھ سے بہت پیار کرتی ہیں۔وہ میرے لیے مزیدار کھانا پکاتی ہیں۔وہ میری پڑھائی میں میری مدد کرتی ہیں۔وہ میرے ہوم ورک میں  بھی میری مدد کرتی ہیں۔
وہ صبح سویرے اُٹھتی ہیں۔وہ فجر کی نماز پڑھنے کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہیں۔وہ سکول کے لیے مجھے تیار کرتی ہیں۔میری والدہ ہر اتوار مجھے گھمانے پارک لے جاتی ہیں۔وہ ہم سب کے لیے مزیدار کھانا بناتی ہیں۔
وہ ہم سب کا بہت خیال رکھتی ہیں۔میری والدہ بہت بہادر خاتون ہیں۔وہ ہمیشہ مجھے اچھی عادات اپنانے کو کہتی ہیں۔میری والدہ گھر کا سارا کام خود ہی کرتی ہیں۔میں اپنی والدہ کو اپنی ہر بات بتاتا ہوں۔وہ ہمیشہ مجھے سچ بولنے کو کہتی ہیں۔
میری والدہ رات کو مجھے اچھی کہانیاں سُناتی ہیں۔وہ ہمیشہ مجھے پانچ وقت کی نماز پڑھنے کو کہتی ہیں۔وہ میرا بہت خیال رکھتی ہیں۔وہ مجھ سے بہت پیار کرتی ہیں۔
میں اپنی والدہ کی بہت عزت کرتا ہوں اور ان کی ہر بات مانتا ہوں۔میں اپنی والدہ سے بہت پیار کرتا ہوں۔اللہ ان کی عمر لمبی کرے!آمین۔
Meri Walidah Meri Ammi Essay in Urdu
Meri Walidah Meri Ammi Essay in Urdu

Tags