Mera Behtreen Dost Mazmoon My Best Friend Essay in Urdu


Mera Behtreen Dost Mazmoon My Best Friend Essay in Urdu
میرا بہترین دوست اُردو مضمون


مجھے ایک بہت ہی اچھا دوست ملا ہے۔اُس کا نام عامر ہے۔ہم دونوں ایک ساتھ پڑھتے ہیں۔وہ میرے محلّے کا ہےاور نہایت ہی شریف خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ہم ایک دوسرے کی طبیعت و عادات کو خوب سمجھتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ہم ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں۔وہ مجھے پریشان دیکھ کر پریشان ہو جاتا ہے۔وہ مشکل وقت میں میرے کام آتا ہے۔اگر میں کسی مصیبت میں ہوں،تو وہ مجھے بہترین مشورے دیتا ہے اور میری زبانی اور عملی طور پر مدد کرتا ہے۔
ہم اکٹھے ہی سکول جاتے ہیں اور آتے ہیں۔کھیل کے وقت بھی اکٹھے ہی ہوتے ہیں اور پڑھائی بھی ہم اکٹھے ہی کرتے ہیں۔عامر بہت اچھے اخلاق کا مالک ہے۔ہر لڑکا اس کی عزت کرتا ہے۔
اساتذۂ کرام بھی اسے بہت ہی شفقت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس وقت ہمارا شمار جماعت کے بہترین طلباء میں ہوتا ہے۔
عامر اکثر یہ کہا کرتا ہے کہ جس نے بزرگوں کی خدمت نہیں کی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوا اور جو اپنے اساتذہ کرام کا احترام نہیں کرتا وہ کبھی علم کی دولت سے مالا مال نہیں ہو سکتا۔اس لیے وہ خود بھی اس پر عمل کرتا ہے۔
اپنے والدین کی بے حد فرماں برداری کرتا ہے۔اپنے اساتذۂ کرام اور بزرگوں کی بہت عزت کرتا ہے۔میں بھی بہت خوش ہوں کہ مجھے عامر جیسا نیک،ہم درد،قابل،ذہین اور محنتی دوست ملا ہے۔
Mera Behtreen Dost Mazmoon My Best Friend Essay in Urdu
Mera Behtreen Dost Mazmoon My Best Friend Essay in Urdu

Tags