Aam Per Mazmoon Essay on Mango in Urdu

Aam Per Mazmoon Essay on Mango in Urdu
آم پر مضمون اُردو میں

آم ایک پھل ہے۔اسے تمام پھلوں کا سردار مانا گیا ہے۔یہ موسم گرما کا بہترین تحفہ ہے۔زیادہ تر پاکستان اور ہندوستان میں پیدا ہوتا ہے۔یہ بڑا لذیذاور مزیدار پھل ہے۔آم میرا پسندیدہ پھل ہے۔اس میں وٹامن(اے)وٹامن(سی)اور وٹامن (ڈی)کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
آموں کی 100 سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔کچّے آموں کا اچار ڈالتے ہیں۔مربّہ اور چٹنی بناتے ہیں۔پکے ہوئے آم چوستے ہیں۔پکے ہوئے آم بہت میٹھے ہوتے ہیں۔جتنے مرضی کھائیں پھر بھی جی (دل)نہیں بھرتا ہے۔آم خوش ذائقہ اور قبض کشا ہوتا ہے۔معدے اور جسم کو طاقت بخشتا ہے۔
اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔اس لیے آم کھانے کے بعد دودھ کی لسی پینی چاہیے۔آم میں کاربوہائیڈریٹس بھی پایا جاتا ہے۔یہ جسم میں خون پیدا کرتا ہے۔ہمیں ہمیشہ پکےہوئے آم کھانے چاہئیں۔آم کی لکڑی بھی بہت کارآمد ہوتی ہے۔اس سے تختیاں بنتی ہیں۔
آم بچوں کا من پسند پھل ہے۔آم کا جوس دنیا کا سب سے اچھا جوس مانا جاتا ہے۔ہمیں ہمیشہ موسمی پھل ہی کھانے چاہئیں۔

Aam Per Mazmoon Essay on Mango in Urdu
Aam Per Mazmoon Essay on Mango in Urdu

Tags