Importance of Time Urdu Essay


Importance of Time Urdu Essay
وقت کی پابندی اُردو مضمون


کسی کام کو مقررّہ وقت پر کرنا وقت کی پابندی کہلاتا ہے۔کسی کام کو وقت پر کرنے والا ہی اس دنیا میں کامیاب ہو سکتا ہے۔خواہ امیر ہو یا غریب۔وقت کی قدر نہ کرنے والے کو وقت اپنے پیروں تلے روندڈالتا ہے۔اس کے برعکس چند کاموں میں وقت کی پابندی کرنے سے آدمی ساری زندگی خوش و خرم رہ کر گزار سکتا ہے۔
کہتے ہیں کہ مشہور بادشاہ نپولین میدانِ جنگ میں چند منٹ دیر سے پہنچا تھا،جس کے نتیجے میں اس کو شکست ہوئی۔وقت بہت بڑی دولت ہے۔وقت ایک بیش خزانہ ہے۔
کھوئی ہوئی دولت ہمیں واپس مل سکتی ہے مگر گزرا ہوا وقت کبھی لوٹ کے نہیں آ سکتا ہے بڑے بوڑھوں کا قول ہے:”دریا کا گزرا ہوا پانی اور وقت کبھی واپس نہیں آ سکتے۔“

قدرت کے تمام مناظر ہمیں وقت کی پابندی کا درس دیتے ہیں۔
موسموں کی تبدیلی ‘ چاند اور سورج کا طلوع و غروب،سب کچھ وقت پر ہوتا ہے۔اگر یہ سب کچھ وقت کے مطابق نہ رہے تو نظامِ قدرت درہم برہم ہو کر رہ جائے:وقت کی پابندی زندگی کا بہترین اصول ہے۔
جو لوگ اس سنہری اصول پر عمل پیرا ہوتے ہیں،وہ ساری زندگی بہت نیک نامی اور عزت پاتے ہیں۔مگر جو لوگ حالات کی رو میں بَہ جانے کے عادی ہوتے ہیں اور وقت کی پابندی کو بوجھ محسوس کرتے ہیں۔چنانچہ ایسے لوگ کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو پاتے۔
اسلام کے ارکان ہمیں وقت کی پابندی کا درس دیتے ہیں۔مؤذن وقت پر اذان دے کر ہمیں مسجد کی طرف بلاتا ہے۔اور ہم وقت پر نماز ادا کر سکتے ہیں۔کسی نے سچ کہا ہے کہ وقت انسان کا سب سے بڑا دوست اور دشمن ہے۔
اگر کوئی اس کی قدر کرتا ہےتو یہ اس کو فائدہ دیتا ہے اور جو اس کی قدر نہیں کرتے وہ نقصان اٹھاتے ہیں۔افراد کے ساتھ ساتھ اقوام کو بھی وقت کی پابندی کا خیال رکھنا چاہیے۔
طلباء کے لیے وقت کی پابندی بہت ضروری ہے۔اگر کوئی طالب علم صبح سویرے اُٹھے اور وقت پر سکول جائے،تو اس کی صحّت اور تعلیم دونوں اچھی ہو جائیں گی۔
البتہ جو وقت کی قدر نہیں کرے گا وہ کامیاب نہیں ہو سکے گا۔
ہماری زندگی بہت مختصر ہے اور بہت سے کام ہمارے ذمّے ہیں اگر ہم اپنے کاموں کے کاروبار میں تھوڑی سی وقت کی پابندی کریں تو بہت سے کام سر انجام دے سکیں گے۔
کسی شاعر نے خوب کہا ہے

ہے آج رُخ ہوا کا موافق تو چل نکل
کل کی کسے خبر ہے کدھر کی ہوا چلے
Importance of Time Urdu Essay
Importance of Time Urdu Essay

Tags