Computer a wonderful invention Urdu Essay


Computer a wonderful invention Urdu Essay 
کمپیوٹر۔ایک حیرت انگیزایجاد


انسان نے مختلف ایجادات کے سلسلے میں اپنی علمی اور فکری صلاحیتوں سے خوب کام لیا ہے اور اپنے اشرف المخلوقات ہونے کا ثبوت دیا ہے۔اب تو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے کمپیوٹر سے آگاہ ہو جاتے ہیں۔آپ دیکھتے ہوں گے کہ دفاتر،زراعت،صنعت،کاروبار،ذرائع ابلاغ اور خلا و فضامیں کمپیوٹر ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
کمپیوٹر کا لفظ کمپیوٹ سے بناہے۔اس کا مفہوم حساب کتاب لگانا ہے۔یعنی جو چیز حساب کتاب لگا سکتی ہو،اسے کمپیوٹر کہا جا سکتا ہے۔
سترھویں صدی میں دس دندانے والی گراریوں سے کام لے کر ایک مکینیکل کیلکولیٹرتیار کر لیا گیا اس کے بعد چند سلاخوں پر مبنی سلائیڈ رولز کا طریقہ سامنے آیا۔یہ طریقے غیر مشینی تھے۔اب انسان کی یہ کوشش تھی کہ وہ اپنی سہولت کے لیے کوئی مشین ایجاد کرے۔انسان نے ہمت نہ ہاری اور فرانس کے ایک شخص پاسکل نے پہلا کمپیوٹر ایجاد کر لیا۔
اس کے پہیوں پر صفر سے نو تک ہندسے لکھے ہوئے تھے۔جب  پہیہ ایک چکر مکمل کر لیتا تو اس کے سامنے والا پہیہ ایک ہندسے سے آگے بڑھ جاتا ہے۔اس مشین کے ذریعے جمع تفریق کی جا سکتی تھی اور پھر ضرب اور تقسیم بھی ممکن تھی۔یہ ان دنوں کی بات ہے،جب بجلی نہیں ہوتی تھی۔
بہرحال ایک برطانوی انجینئر چارلس نے ایک ایسی مشین ایجاد کر لی،جس میں معلومات ذخیرہ کی جا سکتی تھیں۔1890 میں ہرمن ہارتھ نے بجلی کا کمپیوٹر ایجاد کر لیا۔اس میں معلومات کے لیے کارڈز استعمال ہوتے تھے۔
ڈیجیٹل کمپیوٹر 1946 میں مکمل ہوا۔پہلے یہ بہت وزنی تھا اور ایک بڑے کمرے میں رکھا گیا تھا۔آہستہ آہستہ اس کی جسامت چھوٹی ہوتی گئی۔ حتیٰ کہ یہ اتنا چھوٹا ہو گیا کہ آسانی سے میز پر رکھا جا سکتا ہے۔آج کل مائیکرو اور منی کمپیوٹر عام ہیں۔
کمپیوٹر تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

درآمدی یونٹ
یہ ٹائپ رائٹر کے کی بورڈ کی طرح ہوتا ہے۔
اس کے اوپر بٹنوں کی طرح لیور دکھائی دیتے ہیں۔ہر لیور الگ حرف،اور شکل کو ظاہر کرتا ہے۔کمپیوٹر کی ہدایت کے لیے جو ڈبیہ ہوتی ہے،اسے ماؤس کہا جاتا ہے۔ماؤس کو ہلانے سے ایک اشارہ نظر آتا ہے،جو خاص ہدایات دیتا ہے۔
کمپیوٹر کا دماغ
یہ کمپیوٹر کا اہم ترین حصہ ہوتا ہے۔اسے کمپیوٹر کا دماغ کہا جاتا ہے۔یہ ہدایات کے مطابق کام کرتا ہے اور پھر یہ نتائج ظاہر کرتا ہے۔
آؤٹ پُٹ ڈیوائس
اس کی شکل ٹیلی وژن کی طرح ہوتی ہے۔اسے مونیٹر کہا جاتا ہے۔کمپیوٹر جب نتیجہ مرتب کرتا ہے تو وہ اس کی سکرین پر آ جاتا ہے۔کمپیوٹر انسان سے دس گنا تیزی سے کام کرتا ہے۔اس سے درست معلومات لی جا سکتی ہیں۔کمپیوٹر نے تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔
آپ اپنے پیغامات اور تحریریں دوسرے کمپیوٹر تک پہنچا سکتے ہیں۔کھیلوں کے شوقین بچوں کے لیے کمپیوٹر دل بہلانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔کمپیوٹر صاف ستھرے ماحول میں نصب کیا جائے۔
اس کے لیے درجہ حرارت مناسب ہونا چاہیے۔کمپیوٹر کو اچھے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔
Computer a wonderful invention Urdu Essay
Computer a wonderful invention Urdu Essay

Tags