پی ٹی وی کرپشن کیس؛ شاہد مسعود 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ڈاکٹر شاہد مسعود کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا گیا

دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ آمدنی سے زائد اثاثوں میں میڈیا پر کریک ڈاوٴن شروع ہو گا اور سوشل میڈیا بھی اس کی زد میں آئے گا، یہ میرا تاثر ہے شاید غلط بھی ہو سکتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ایف آئی اے نے شاہد مسعود کی ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا تھا۔

The post پی ٹی وی کرپشن کیس؛ شاہد مسعود 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DRwoRK