Ilm Bari Dolat Hai Essay in Urdu

Ilm Bari Dolat Hai Essay in Urdu.
ilm bari dolat hai essay in urdu

علم بڑی دولت ہے اُردو مضمون
Ilm Bari Dolat hai Urdu Mazmoon


لازوال دولت:
علم ایسا بیش بہا خزانہ ہےجسے نہ تو چور چرا سکتا ہےاور نہ ہی وہ استعمال کرنے سے کم ہوتا ہے۔
حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مہد سے لحد تک علم کی تلاش میں لگے رہو اور یہ بھی فرمایاکہ علم حاصل کرو ‘خواہ اس کے لیےتمہیں چین کیوں نہ جانا پڑے۔یہ حقیقت ہے کہ علم ایک ایسی قوت ہے جو دنیا کی تمام قوتوں سے بڑھ کر ہے۔اس کو زوال نہیں۔
سائنسی ترقی:
علم ہی کی بدولت انسان نے قدرت کے سر بستہ رازوں کو کھولا اور ان پر پڑے ہوئے تمام پردے اٹھا دیے۔
 علم کے ذریعے ہی مختلف قسم کی ایجادات کی گئیں۔علم کی بدولت ہی انسان ہوا پر سوار ہو جاتا ہے۔ ‘ سمندروں کو چیرتا ہے اور پل بنا کر دریاؤں کو عبور کرتا ہے۔علم ہی سے انسان نے ہزاروں میل کے فاصلوں پر قابو پا لیا ہے۔
علم ہی کی بدولت آج دنیا کی تمام وسعتیں انسان کے سامنے سمٹ کر رہ گئی ہیں۔یہ اسی علم کا کرشمہ ہے کہ آج انسان خلا کی وسعتوں پر ہاوی ہے۔
علم ہی کی بدولت آج انسان چاند تک رسائی حاصل کر چکا ہے اور گھر بیٹھے دوسرے ممالک کے حالات سنتا اور دیکھتا ہے۔
علم کی شمع جلانے والے زندۂ جاوید:
یہ علم ہی کی شان ہےکہ انسان مرنے کے بعد بھی زندہ رہتا ہے۔
سرسید احمد خاں ‘علامہ اقبالؒ اورقائداعظمؒ جیسے عظیم رہنماؤں نے علم کے
 ذریعے قوم کی سچی خدمت کی اور آج ان کے نام زندۂ جاوید ہیں۔بزرگان دین بھی علم کی شمع جلا کر لوگوں کو ہدایت کی راہ دکھاتے رہے اور آج ان کے نام زندہ ہیں اور بے علم تو خدا کو پہچان ہی نہیں سکتا۔
آسائش و آرائش کی سہولتیں:انسان نے علم کی بدولت اپنے لیے آسائش و آرائش کے سینکڑوں سامان پیدا کیے ہیں۔
اس نے ایسی ایسی شاندار عمارتیں تعمیر کی ہیں جو آسمان سے باتیں کرتی ہیں۔اس نے موٹر کار ‘ہوائی جہاز‘جیٹ طیارے اور راکٹ تک تیار کر لیے ہیں۔
علم کی بدولت نیکی بدی میں تمیز:دنیا کی ترقی کا دارومدار علم پر ہے۔علم ہی انسان کو انسان بناتا ہےاور نیکی بدی میں تمیز کرنا سکھاتا ہے۔
علم ہی سے انسان دوسرے انسان پر سبقت حاصل کر سکتا ہے۔

جہالت و گمراہی کی تاریکی ختم:علم ایسا نور ہےجس سے جہالت اور گمراہی کی تاریکیاں دور ہو جاتی ہیں۔
علم کی بدولت انسان کی چشم بصیرت روشن ہوتی ہے جس سے وہ نیکی بدی اور حق و باطل کو پہچانتا ہے۔
علم کی وجہ سے حیرت انگیز ترقی:ترقی یافتہ ملکوں نے علم سے ہی ترقی کی ہے۔امریکا‘ روس اور دوسرے ممالک نے بھی علم ہی کی بدولت حیرت انگیز ترقی کی ہے۔
علم انسان کو باعزت بناتا ہے: علم ہی انسان کو باعزت‘سرفراز‘باوقار اور عظیم بناتا ہے۔
علم ہی سے انسان اپنے لیے دولت کماتا ہے جس سے وہ اپنی اور دوسروں کی خدمت کر سکتا ہےاور اپنے لیے دنیاوی جاہ و جلال بھی حاصل کر سکتا ہے۔جتنے بڑے آدمی ہوئے ہیں علم کی بدولت ہی کمال عروج تک پہنچے۔
ilm bari dolat hai essay in urdu
ilm bari dolat hai essay in urdu