Chalaak Lomrhi ki kahani Urdu mein

Chalaak Lomrhi ki Kahani Urdu mein

چالاک لومڑی اُردو کہانی
ایک کوّا اپنی چونچ میں پنیر پکڑ کر درخت کی ایک شاخ پر بیٹھا تھا تا کہ پیٹ بھر کر اُسے کھائے۔وہاں سے ایک چالاک لومڑی کا گزر ہوا۔اس کا دل للچایا کہ کسی طرح وہ پنیر کا ٹکڑا کھا لے۔

چنانچہ اس نے ایک ترکیب سوچی وہ کوّے کی تعریفیں کرنے لگی۔کوّا اپنی تعریفیں سن کر بہت خوش ہوا۔
لومڑی بولی:”کوّے میاں! تم تو بہت ہی پیارے ہو اور تمھاری آواز تو بہت ہی سریلی ہے۔آج مجھے اپنی سریلی آواز سے کوئی گیت ہی سنا دو“۔کوّا اپنی تعریف پر پھولے نہ سمایا۔جھٹ گانے کے لیے تیار ہو گیا جیسے ہی گانے کے لیے اس نے اپنی چونچ کھولی،پنیر کا ٹکڑا زمین پر گر گیا۔
لومڑی نے جھٹ پنیر کا ٹکڑا منہ میں ڈالا اور بھاگ گئی۔کوّا اپنی بےوقوفی پر بے حد پچھتایا۔

نتیجہ:خوشامد کرنے والوں سے بچنا چاہیے۔
Chalaak Lomrhi ki kahani Urdu mein
Chalaak Lomrhi ki kahani Urdu mein

Tags