My Neighbour Essay in Urdu

My Neighbour Essay in Urdu
میرا پڑوسی مضمون اُردو میں

وہ انسان بہت خوش قسمت ہے جس کا ہمسایہ بہت اچھا ہے۔علی میرا ہمسایہ ہے۔وہ ایک استاد ہے۔وہ بہت اچھا انسان ہے۔وہ غریبوں کی بہت مدد کرتا ہے۔وہ صحت مند اور مضبوط ہے۔وہ پڑوس میں رہنے والے بچوں سے بہت پیار کرتا ہے۔وہ ایک سچا مسلمان ہے۔ وہ پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہے۔
وہ روزے بھی رکھتا ہے۔وہ بچوں کو قرآن پاک بھی پڑھاتا ہے۔وہ ہمسایوں کا بہت خیال رکھتا ہے۔جب بھی کسی کے ساتھ کوئی  مسئلہ بن جائےتو وہ فوراً ان کی مدد کے لیے آجاتا ہے۔وہ ہمیشہ سچ بولتا ہے۔وہ بہت ایماندار انسان ہے۔وہ بہت بہادر شخص ہے۔وہ سادہ کپڑے پہنتا ہے۔وہ سادہ خوراک کھاتا ہے۔
وہ ہمیشہ لوگوں کی بھلائی کرتا ہے۔ان سے حسن و سلوک کے ساتھ پیش آتا ہے۔وہ ہر شخص کی بات سنتا ہے۔وہ لوگوں کو فضول خرچی کرنے سے منع کرتا ہے۔وہ امن پسند انسان ہے۔تمام لوگ ان کو بہت پسند کرتے ہیں۔
وہ صبح کی سیر کرنے کا بہت شوقین ہے۔بعض اوقات میں بھی ان کے ساتھ سیر کے لیے جاتا ہوں۔وہ خوش اخلاق انسان ہے۔پڑوس میں رہنے والے تمام لوگ ان سے بہت خوش ہیں۔وہ ہر ایک کی مدد کرتا ہے۔
میری خواہش ہے کہ بڑا ہو کر میں بھی ان کے جیسا بنوں اور لوگوں کی مدد کروں۔میں ان کو بہت پسند کرتا ہوں۔اللہ ان کی عمر لمبی کرے۔آمین

My Neighbour Essay in Urdu
My Neighbour Essay in Urdu

Tags