Mosque Masjid Par Urdu Essay


Mosque Masjid Par Urdu Essay
مسجد کی اہمیت پر اُردو مضمون


مسلمانوں کی عبادت گاہ کو مسجد کہتے ہیں۔مسجد کے لغوی معنی”سجدہ کرنے کی جگہ۔“ مسجد میں داخل ہوتے وقت پہلے دائیاں پاؤں اندر رکھنا چاہیےاور یہ دُعا پڑھنی چاہیے۔
اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِيْ اَبْوَابَ رَحْمَتِكَ
ترجمہ: اے اللہ مجھ پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے
مسجد کو اللہ تعالیٰ کا گھر قرار دیا گیا ہے۔نماز ادا کرنے کے لیے مساجد بنائی جاتی ہیں کیونکہ اسلام میں نماز اہم ترین عبادت ہے۔
اہمیت: مسجد کو اسلامی معاشرے میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ہر مسلمان مسجد میں اپنے رب کے حضور نماز ادا کرتا ہے۔
وہاں اُسے دوسرے مسلمان بھائیوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔پانچ وقت آپس میں ملنے سے محبت بڑھتی ہے۔اور باہمی اتفاق پیدا ہوتا ہے۔مسجدیں دینی،مذہبی و معاشرتی تعلیم کا اہم ذریعہ ہیں۔
مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے۔یہ پاک جگہ ہے۔اس کا ادب اور احترام ہر مسلمان پر واجب ہے۔ مسجد میں صاف ستھرا لباس پہن کر آنا چاہیے۔ پیاز، لہسن، مولی یا کوئی اور بو دار چیز کھا کر مسجد میں نہیں آنا چاہیے۔
مساجد میں لڑائی جھگڑا کرنا یا بلا ضرورت دنیاوی باتوں سے بھی پرہیز کرنا چاہیے اگرچہ اجتماعی معاملات پر بحث کی جا سکتی ہے۔

مسجد میں دوڑنا نہیں چاہیے۔
مسجد میں ہمیشہ باوضو رہنا چاہیے۔
مسجد میں خوشبو لگا کر جانا بہتر ہے۔
مسجد سے نکلتے وقت بایاں پاؤں باہر رکھیں اور یہ دُعا پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ
ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے تیرا فضل طلب کرتا ہوں۔
اسلام میں طہارت کی بہت اہمیت ہے اور ایک حدیث کے مطابق یہ نصف ایمان ہے اس لیے مسجد میں آنے کے لیے پاک و صاف ہونا شرط ہے البتہ وضو آپ مسجد میں بھی آ کر کر سکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو پانچ وقت کی نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
Mosque Masjid Par Urdu Essay
Mosque Masjid Par Urdu Essay

Tags