جہلم: دولہا کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔ دلہن کے نام شادی خواجہ سرا سے کرادی گئی۔
انوکھی شادی، باراتیوں نے نوٹوں کے ساتھ موبائل فونز اور گھڑیاں نچھاور کردیں
ہم نیوز کے مطابق جہلم کے علاقے کالا گجراں میں سجاد کی شادی دو دن قبل سوہاوہ کی نازیہ سے ہوئی تھی۔ رخصتی کے بعد گھر آکر دولہا سجاد کو معلوم ہوا کہ دلہن کے نام پر اس کی شادی خواجہ سرا سے کرادی گئی ہے۔
دولہا سجاد کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی کی وفات کے بعد اس نے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے دوسری شادی کی تھی لیکن گھر آکر معلوم ہوا کہ دلہن لڑکی نہیں خواجہ سرا ہے