Latest My aim in life Urdu Mazmoon Essay Meri Zindagi ka Maqsad Mera Nasbul Eaen

My aim in life Urdu Mazmoon Essay Meri Zindagi ka Maqsad Mera Nasbul Eaen

میری زندگی کا مقصد اُردو مضمون

ہر انسان کی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے۔اس مقصد کو حاصل کرنے کی تمنا اور جدوجہد سے ہی زندگی کے اندر باقاعدگی پیدا ہوتی ہے۔

زندگی کی مسرت سے انسان صرف اسی وقت لطف اندوز ہو سکتا ہے جب اس کے سامنے کوئی مقصد ہو۔جوں جوں وہ اپنے مقصد کے قریب ہوتا ہے اسے کامیابی کی خوشی اور لذت ملتی ہے۔

کسی بھی مقصد کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہوتا ہے کہ اس کو حاصل کرنے کے لیےانسان کے اندر کتنا جذبہ ہے۔اگر سچا جذبہ ہو تو مشکل اور ناممکن کام بھی ممکن ہو جاتے ہیں اور جذبہ کمزور ہو تو اکثر ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقصد کئی طرح کے ہو سکتے ہیں۔

کسی کی زندگی کا مقصد صرف دولت جمع کرنا اور کمانا ہے،کسی کی زندگی کا مقصد اچھا کھلاڑی بننا اور کھیل میں نام پیدا کرنا ہے،کچھ لوگوں کا مقصد علم حاصل کرنا ہی ہوتا ہے۔

کسی کا مقصد ڈاکٹری کا پیشہ اختیار کرنا ہوتا ہے۔کچھ لوگوں کو سیاحت کی زندگی پسند ہے۔جہاں تک میری زندگی کے مقصد کا سوال ہے میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ دولت حاصل کر کے انسان کو خوشیاں کم اور پریشانیاں زیادہ ملتی ہیں۔سیاحت اور خطرات کی زندگی مجھے پسند نہیں۔

شاعری،ادب اور آرٹ سے مجھے فطری مناسبت نہیں۔جنگ اور جدل کی زندگی سے میں بہت دور بھاگتا ہوں۔مجھے ابتداء سے دوسرے انسانوں کی خدمت کر کے مسرت ہوتی ہے۔

بہ ظاہر اس مقصد کے حصول کا میرے لیے ایک ہی راستہ رہ جاتا ہے۔معلم!
معلم درحقیقت قوم کا معمار ہوتا ہے۔دوسروں کو تعلیم دینے کا مشاید دنیا کا سب سےباعزت اور بڑا کام ہے۔

معلم کا پیشہ شریفانہ اور قابل احترام ہے۔قوم کا مستقبل بچوں کی تعلیم و تربیت پر انحصار رکھتا ہے کیوں کہ وہی جوان ہو کر ملک کے رہنما بنے گے اور حکومت سنبھالیں گے۔


My aim in life Urdu Mazmoon Essay Meri Zindagi ka Maqsad Mera Nasbul Eaen
My aim in life Urdu Mazmoon Essay Meri Zindagi ka Maqsad Mera Nasbul Eaen