The Dog Essay in Urdu
ایک کتا اُردو مضمون
کتا ایک وفادار جانور ہے۔اس کی چار ٹانگیں،دو کان اور دو آنکھیں ہوتی ہیں۔کتا دنیا میں ہر جگہ پایا جاتا ہے۔کتوں کی بہت ساری اقسام ہوتی ہیں۔یہ مختلف سائز اور شکل کے ہوتے ہیں۔یہ مختلف رنگ اور نسل کے ہوتے ہیں۔
کتوں کی سونگھنے کی حِس بہت تیز ہوتی ہے۔پولیس چُوروں کو پکڑنے کے لیے کتوں کا استعمال کرتی ہے۔کتے بہت دور کی آواز بھی سن سکتے ہیں۔کتا ایک پالتو جانور ہے۔لوگ اسے گھر میں بہت شوق سے پالتے ہیں۔جب مالک گھر نہ ہو تو کتا گھر کی حفاظت کرتا ہے۔
وہ کسی دوسرے انجان انسان کو گھر میں داخل نہیں ہونے دیتا ہے۔کتا بہت تیز دوڑتا ہے۔یہ پانی میں بھی تیر سکتا ہے۔یہ بلی کا دشمن ہے۔
اس کے دانت بہت تیز ہوتے ہیں۔یہ گوشت اور روٹی کھاتا ہے۔یہ دودھ بڑے شوق سے پیتا ہے۔کتا انسان کا دوست بن جاتا ہے۔بچے کتے کے ساتھ کھیلنا بہت پسند کرتے ہیں۔اگر کتوں کو ٹریننگ دی جائے تو یہ بہت سارے کام کر سکتے ہیں۔
کتے انسان کے سچے دوست ہوتے ہیں۔
![]() |
| The Dog Essay in Urdu |

