Meri Pasandida Kitab Urdu Essay Quran Majeed Urdu Mazmoon Essay

 Meri Pasandida Kitab Quran Majeed Urdu Mazmoon Essay

meri pasandida kitab essay in urdu for class 5

meri pasandida kitab mazmoon in urdu

meri pasandida kitab essay in urdu for class 6

meri pasandida kitab urdu essay for class 4

meri pasandida kitab quran majeed essay in urdu

kitab par mazmoon in urdu

meri pasandida kitab essay in urdu for class 7

meri pasandida kitab essay in urdu for class 1

میری پسندیدہ کتاب قرآن مجید اُردو مضمون
Meri Pasandida Kitab Quran Majeed

یوں تو مجھے کئی کتابیں پسند ہیں لیکن قرآن مجید میری پسندیدہ کتاب ہے۔یہ کتاب عربی زبان میں ہے۔میں باقاعدگی سے اس کی تلاوت کرتا ہوں۔اس کی تلاوت سے میری طبیعت کو بہت سکون ملتا ہے۔

اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی رہنمائی اور ہدایت کے لیے ہر زمانے میں نبی اور پیغمبر بھیجتا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان پر صحیفے اور کتابیں نازل فرمائیں۔قرآن مجید ان آسمانی کتابوں میں آخری کتاب ہے جو اللہ کے آخری نبی حضرت محمدﷺ پر نازل ہوئی۔

قرآن مجید ہمارے پیارے نبیﷺ پر اس وقت نازل ہونا شروع ہوا جب آپ ﷺ کی عمر مبارک چالیس سال ہو گئی۔قرآن کا نزول تیئس سال میں مکمل ہوا۔قرآن مجید ایک مکمل اور جامع کتاب ہے۔

اس میں زندگی کے ہر مسٔلے کا حل موجود ہے۔یہ وہ واحد کتاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے لیا ہے۔اس کتاب کو نازل ہوئے سیکڑوں برس گزر چکے ہیں لیکن اس کی آیات میں ذرہ برابر بھی فرق نہیں آیا اور نہ کبھی اس میں کوئی تبدیلی آئے گی۔

قرآن مجید دوسری تمام آسمانی کتابوں سے افضل ہے۔اس کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔اسے جس نے سچے دل سے پڑھا اور اس پر عمل کیا وہ جنت کا مستحق ٹھہرا۔

اس کا ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیوں کا ثواب ملتا ہے۔اس میں بیماروں کے لیے شفا اور دکھی لوگوں کے درد کا علاج موجود ہے۔سب سے بڑھ کر یہ کہ قرآن مجید دنیا کی وہ واحد بڑی کتاب ہے جسے مسلمان حرف بحرف حفظ کر لیتے ہیں۔

یہ کتاب لامحدود برکتوں کا مجموعہ ہے۔ یہ انسانوں کے لیے ہدایت اور رہنمائی کا سر چشمہ ہے۔
غرض کہ قرآن پاک کی جتنی بھی خوبیاں بیان کی جائیں وہ کم ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور اس پر عمل کی سعادت نصیب فرمائے۔(آمین)


Meri Pasandida Kitab Quran Majeed Urdu Mazmoon Essay

Tags