Hamare Ammi Abu Urdu Mazmoon
ہمارے امی ابو اُردو مضمون
میرا نام نمرہ ہےاور میرے بھائی کا نام علی ہے۔ہم اپنے امّی ابّو سے بہت پیار کرتے ہیں۔وہ دونوں صبح سویرے اُٹھتے ہیں۔میں اپنی امّی جان کے ساتھ صبح کی نماز پڑھتی ہوں۔میرا بھائی ابّو جان کے ساتھ نماز پڑھنےمسجد چلا جاتا ہے۔
اس کے بعد امّی جان کچن میں ہمارے لیے ناشتا تیار کرتی ہیں اور ابّو سکول کی تیاری میں ہماری مدد کرتے ہیں۔اس کے بعد ہم ناشتا کرتے ہیں۔اسی دوران میں امّی ابّو بھی تیار ہو جاتے ہیں۔
میری امّی اُستانی ہیں اور وہ سکول میں پڑھاتی ہیں۔ابّو بینک میں کام کرتے ہیں۔وہ دونوں ہمارابہت خیال رکھتے ہیں۔
وقت پر سکول چھوڑتے اور لیتے ہیں۔ہم اپنے امّی ابّو کا کہنا مانتے ہیں۔وہ رات کو ہمیں پڑھاتے ہیں۔اس کے بعد اچھی اچھی کہانیاں بھی سناتے ہیں۔
وہ ہم سے بہت پیار کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہمیشہ ہم پر قائم رکھے۔آمین!
Hamare Ammi Abu Urdu Mazmoon Essay, |