Mera My Hamara Our School Essay in Urdu Mazmoon

Mera My Hamara Our School Essay in Urdu Mazmoon

میرا سکول مضمون اُردو میں

میں مون لائیٹ کیڈٹ سکول میں پڑھتا ہوں۔یہ ایک پرائیویٹ سکول ہے۔میرا سکول شہر کے درمیان میں واقع ہے۔

اس کی عمارت بہت خوبصورت ہے۔میرے سکول میں پندرہ کمرے ہیں۔تمام کمرے کھلے اور صاف ستھرے ہیں۔

سکول میں طالبِ علموں کی تعداد چھ سو کے قریب ہے۔زیادہ تر بچے اردگرد کے رہائشی علاقوں سے آتے ہیں،البتہ چند بچے دور دراز سے بھی آتے ہیں۔اسکول میں ہر جماعت کے لیے الگ کمرہ ہے۔

ایک کمرے میں سکول کا دفتر ہے۔اس میں پرنسپل صاحب بیٹھتے ہیں۔میرے سکول میں کل پندرہ اساتذہ ہیں۔تمام اساتذہ بچوں سے پیار کرتے ہیں اور محنت سے پڑھاتے ہیں۔

میرے سکول کا نتیجہ ہر سال 100 فیصد آتا ہے۔میرے سکول میں ایک بڑا صحن ہے،جس میں تمام طلباء تفریح کے وقت کھیلتے ہیں۔یہ میدان اتنا وسیع ہے کہ اس میں اسکول کی سالانہ کھیلوں کا مقابلہ بھی ہوتا ہے۔

میرے سکول کے اساتذہ بہت اچھے ہیں۔میرے سکول میں ایک لائبریری بھی ہے۔اس لائبریری میں پانچ ہزار سے زیادہ کتابیں موجود ہیں۔میرا سکول شہر کے باقی تمام اسکولوں سے اچھا ہے۔میں اپنے سکول کو بہت پسند کرتا ہوں۔میں ہر روز وقت پر اسکول جاتا ہوں۔

Mera My Hamara Our School Essay in Urdu Mazmoon
Mera My Hamara Our School Essay in Urdu Mazmoon


Tags