Islam mein Safai Per Essay Urdu Mazmoon
صفائی پر اُردو میں مضمون
اسلام میں صفائی کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔اللہ تعالیٰ پاک ہے اور پاک صاف رہنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
نماز پڑھنے سے پہلے وضو کرنے کا حکم دیا گیا ہے تا کہ جسم کے تمام ظاہری اعضا پاک صاف ہو جائیں۔
نبی کریمﷺ نے فرمایا۔”صفائی نصف ایمان ہے“۔ہمیں چاہیے کہ جسم اور لباس کو پاک صاف رکھیں۔جسم کی صفائی کے لیے ہر روزنہائیں۔نماز سے پہلے روزانہ مِسواک یا برش سے دانت صاف کریں۔
ہفتہ ایک بار ناخن ضرور تراش لیں۔نہا دھو کر صاف ستھرے کپڑے پہن کر سکول جائیں۔کھانے پینے کی چیزوں کو ڈھانپ کر رکھیں اور صاف برتن میں کھائیں پیئں۔
صفائی سے جسم تندرست رہتا ہےاور ہم بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔جہاں ہم رہتے ہیں اس جگہ کی صفائی کا بھی ہمیں خاص خیال رکھنا چاہیے۔ہمارا گھر،گلی اور محلّہ صاف ہوگاتو ہم سب صحت مند رہیں گے۔
Islam mein Safai Per Essay Urdu Mazmoon