An ideal student essay in Urdu

An ideal student essay in Urdu

ایک مثالی طالبِ علم اُردو مضمون

اچھے طلبہ ہی کسی قوم کے حقیقی ستون ہوتے ہیں۔وہ اپنے ملک کو عظیم اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔اگر وہ اپنی پڑھائی کو اچھے طریقےسےاور دل لگا کر پڑھتے ہیں تو وہ اپنے ملک کے لیے بہت اچھے ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس طرح وہ اپنے ملک،والدین اور قوم کے لیے عزت کا باعث بن سکتے ہیں۔ہر طالب علم کو چاہیے کہ وہ ایک مثالی طالب علم بنے۔

ایک مثالی طالب علم کو زیادہ علم حاصل کرنا پسند ہوتا ہے۔وہ اپنے اساتذہ کا کہنا مانتا ہے۔وہ ان پر اعتماد کرتا ہے۔وہ باقاعدہ اور وقت کا پابند ہوتا ہے۔وہ چیزوں کو سمجھنے کے لیے سخت محنت کرتا ہے۔

ایک مثالی طالب علم کھیلوں میں بھی حصہ لیتا ہے۔وہ اپنی شخصیت کو نکھارنے کے لیے ہر ایک میدان میں بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

ایک مثالی طالب علم صرف اچھی اور مفید کتابیں پڑھتا ہے۔وہ گھٹیا اور گندہ مواد نہیں پڑھتا ہے۔وہ اپنی ٹیکسٹ بُکس کو اچھے طریقے سے پڑھتا ہے۔اس کے علاوہ وہ اپنے علم میں اضافے کے لیے کچھ جنرل بکس بھی پڑھتا ہے۔

وہ کبھی بھی کتابی کیڑے کی طرح سلوک نہیں کرتا ہے۔اسے سب چیزوں کے بارے میں پتہ ہوتا ہے۔اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اردگردکیا ہو رہا ہے۔وہ روزانہ اچھی اخبارات بھی پڑھتا ہے۔

ایک مثالی طالب علم نظم و ضبط کی اہمیت کے بارے میں بھی جانتا ہے۔وہ کبھی بھی سٹرائیکس میں شامل نہیں ہوتا ہے۔وہ لڑائی جھگڑا کرنے والوں سے دور رہتا ہے۔وہ کبھی بھی اپنے والدین کے محنت سے کمائے گئے پیسوں کو ضائع نہیں کرتا ہے۔

تمام اساتذہ اسے بہت پسند کرتے ہیں۔تمام اساتذہ ایک مثالی طالب علم پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ایک مثالی طالب علم کھلے دماغ کا مالک ہوتا ہے۔اس کا دماغ بہت وسیع ہوتا ہے۔

وہ سب مذاہب کا احترام کرتا ہے۔وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا ہوتا ہے۔وہ ایک اچھا انسان ہوتا ہے۔وہ جھوٹ نہیں بولتا ہے۔ایک مثالی طالب علم ایک سچا محبِ وطن ہوتا ہے۔وہ اپنے ملک سے پیار کرتا ہے۔

وہ اچھے شہری کی طرح اپنی زندگی بسر کرتا ہے۔وہ اپنے ہمسائیوں سے پیار کرتا ہے۔وہ غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتا ہے۔وہ تمام قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔مختصر یہ کہ اس میں ہر طرح کی خصوصیات ہوتی ہے۔


An ideal student essay in Urdu
An ideal student essay in Urdu


Tags