Waldain ki Khidmat Mazmoon Essay in Urdu

 

waldain ki khidmat mazmoon essay in urdu

والدین کی خدمت اُردو مضمون

والدین اولاد کے لیے خدا کی رحمت ہیں۔اولاد پر سب سے زیادہ حق والدین کا ہے ‘کیونکہ وہ اپنا آرام و سکون قربان کر کے اولاد کی صحیح پرورش اور دیکھ بھال کرتے ہیں۔

ماں اپنے بچوں کو بڑے پیارو محبت سے پالتی ہے۔بچے کو خوش دیکھ کر خوش ہوتی ہے۔اگر اسے کوئی تکلیف ہو جائے تو وہ پریشان ہو جاتی ہے۔اس کی صحت یابی کے لیے دن رات اپنے رب سے دعائیں مانگتی ہے۔

اس کے علاج کے لیے بھاگ دوڑ کرتی ہے۔غرض یہ کہ جب تک بچہ تندرست نہ ہو جائے اسے سکون نہیں ملتا۔اسی طرح باپ دن بھر محنت مزدوری کر کے بچوں کی پرورش کرتا ہے۔

ان کے لیے خوراک ‘ لباس اور تعلیم کا بندوبست کرتا ہے۔اپنے ذاتی آرام و سکون کی پروا کیے بغیر اپنے بچوں کو اچھا کھلاتا اور پلاتا ہےاور ان کی تمام ضرورتیں پوری کرتا ہے۔اسی لیے والدین کا بہت بڑا مقام ہے اور ان کی خدمت ہم پر فرض ہے۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے”اپنے والدین سے اچھا سلوک کرو۔“جو لوگ اپنے والدین کا کہا مانتے ہیں اور انہیں خوش رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ ان سے خوش ہوتا ہے۔ہمیں چاہیے کہ والدین کی خوب خدمت کریں اور ان کا ہر حکم مانیں۔

انہیں کبھی ناراض نہ ہونے دیں،کیونکہ والدین سے بڑھ کر ہمارا کوئی ہمدرد نہیں۔جب وہ بوڑھے ہو جائیں تو ان سے اور زیادہ پیارومحبت سے پیش آئیں اور انہیں اف تک نہ کہیں۔ان کی تمام ضروریات کا خیال رکھیں اور انہیں ہر طرح سے آرام پہنچانے کی کوشش کریں۔


waldain ki khidmat mazmoon essay in urdu
waldain ki khidmat mazmoon essay in urdu