Ustaad teacher ka Ehtaraam Urdu Essay Mazmoon

 

Ustaad teacher ka Ehtaraam Urdu Essay Mazmoon

اُستاد کا احترام اُردو مضمون

معاشرے میں اس آدمی کی بہت عزت ہوتی ہے جس کے اخلاق و عادات اچھے ہوں۔ماں باپ اپنے بچوں کی اخلاقی تربیت کی پوری کوشش کرتے ہیں لیکن روزی کمانے اور دوسری مصروفیتوں کی وجہ سے وہ بچوں کی پوری طرح تربیت نہیں کر سکتے۔ماں باپ کا یہ فرض استاد ادا کرتے ہیں۔استاد ایسی ہستی ہے جس کا احترام ہر شخص پر لازم ہے۔استاد بچوں کو زیور علم سے آراستہ کرتا ہے۔

انہیں اچھائی اور برائی میں فرق بتاتا ہے۔انہیں آپس میں محبت سے رہنا سکھاتا ہے۔وہ بتاتا ہے کہ بڑوں کی کیوں عزت کرنی چاہیےاور وطن سے محبت کیوں ضروری ہے۔دکھ درد میں ایک دوسرے کے کیسے کام آنا چاہیے۔

غرض یہ کہ وہ بچوں کو تمام اچھی اچھی باتیں سکھاتا ہے۔استاد کی تربیت سے ایک اچھا معاشرہ وجود میں آتا ہے۔لوگ آپس میں مل جل کر امن و سکون سے رہنے کے قابل ہوتے ہیں۔معاشرے میں تمام اچھائیاں استاد کے دم سے ہیں۔اسی لیے استاد بہت زیادہ احترام کا مستحق ہے۔

استاد دین و دنیا کے علم سکھاتا ہے۔استاد کی تربیت سے ڈاکٹر ‘پروفیسر ‘انجینئراور سائنسدان بنتے ہیں۔استاد معاشرے کی روحانی تربیت بھی کرتا ہے۔ہمارے پیارے نبیﷺ نے استاد کو روحانی باپ فرمایا اور والدین کے احترام کے

ساتھ استاد کے احترام پر بھی بہت زور دیا ہے۔حضرت علیؓ کا قول ہےکہ میں نے جس شخص سے ایک حرف بھی سیکھاہے وہ میرا استاد ہے اور اس کا احترام مجھ پر فرض ہے۔

استاد اپنے شاگرد کی ذہنی تربیت کر کے اسے عزت و آبرو اور خوشحالی کی زندگی گزارنے کے قابل بناتا ہے۔استاد کا یہ وہ احسان ہے جس کا بدلہ کسی طرح نہیں اتارا جا سکتا۔

اس لیے ہم اگر زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں والدین کی عزت کے ساتھ ساتھ استاد کا بھی احترام کرنا چاہیے۔


Ustaad teacher ka Ehtaraam Urdu Essay Mazmoon
Ustaad teacher ka Ehtaraam Urdu Essay Mazmoon


 

Tags