Morning Walk Essay in Urdu Suba ki Sair Mazmoon

Morning Walk Essay in Urdu Suba ki sair Mazmoon

صبح کی سیر اُردو مضمون

زندگی ایک نعمت ہے۔اس نعمت سے صرف وہ لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو صحت مند ہوں۔

 

صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہےکہ روزانہ خود کو مصروف رکھا جائےتا کہ اس کا صحت پر خوش گواراثر ہو۔تمام مصروفیات میں سب سے اہم اور مفید مصروفیت صبح کی سیر ہے۔


صبح کی سیر روزانہ باقاعدگی سے کرنی چاہیے۔روزانہ صبح سویرےآبادی سے دورکھلی جگہ میں ایسی جگہ نکل جانا چاہیےجہاں ہرے بھرےدرخت ‘کھیت اور سبزہ ہو۔

ایسے مناظر سے دل کو سکون اور آنکھوں کو طراوت محسوس ہوتی ہے۔صبح کی ہوا تازہ اور صاف  ہوتی ہے۔اس لیے صبح کی سیر سے جسم کو بہت زیادہ آکسیجن مل جاتی ہے۔


تازہ ہوا میں سانس لینے سے پھیپھڑے صاف ہو جاتے ہیں۔تازگی کا احساس ہوتا ہے۔جسم ہلکا پھلکا محسوس ہوتا ہے۔

آدمی سارا دن چست رہتا ہےاور اپنے روزمرہ کے کام کاج خوش دلی اور پھرتی سے کرتا ہے۔جو لوگ صبح کی سیر کے عادی ہوتے ہیں ‘وہ بہت کم بیمار ہوتے ہیں۔صبح کی سیر سے ان کے جسم کا نظام بہت اچھی طرح کام کرتا ہے۔


تازہ ہوا کے روزانہ استعمال سے ان کے پھیپھڑےمضبوط ہو جاتے ہیں اور درست کام کرتے ہیں۔پھیپھڑے ہوا سے آکسیجن حاصل کر کے خون کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

صبح کی سیر سے ورزش بھی ہو جاتی ہے۔اس لیے ہمارا معدہ بھی خوب کام کرتا ہے۔ہم جو کچھ کھاتے ہیں ‘وہ ہضم ہو جاتا ہےاور اس سے بدن کو قوت ملتی ہے۔غرضیکہ صبح کی سیر کے بے شمار فائدے ہیں۔اُن سے وہ لوگ بخوبی واقف ہیں جو صبح کی سیر کے عادی ہیں۔


Morning Walk Essay in Urdu Suba ki sair Mazmoon
Morning Walk Essay in Urdu Suba ki sair Mazmoon


Tags