khelo ki ahmiyat essay in urdu
کھیلوں کی اہمیت اُردو مضمون
ہر بچے کے لیے کھیلوں کی بڑی اہمیت ہے۔کھیل کے بغیر بچے کی زندگی ادھوری ہے۔ماں باپ بھی عمروں کے اعتبار سے بچوں کےلیے کھلونے لاتے ہیں ۔کیوں کہ بچوں کے لیےکھیلوں کی بڑی اہمیت ہے۔کھیلنے سے جسم میں چستی اور پھرتی رہتی ہے۔صحت بھی ٹھیک رہتی ہے۔اچھی صحت کے لیے کھیلوں کا ہونا ضروری ہے۔
پڑھائی اور کھیل کا گہرا تعلق ہے۔کھیل کے بغیر پڑھائی اور پڑھائی کے بغیر کھیل بے کار ہوتے ہیں۔کچھ کھیل سستے اور آسان ہوتے ہیں۔ان کو ہر جگہ اور ہر بچہ کھیل سکتا ہے۔جیسےکھوکھو،ڈنڈ بیٹھک،دوڑ،کبڈی وغیرہ ان کھیلوں کو دیسی کھیل بھی کہتے ہیں۔
کچھ کھیلوں میں سامان کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔جیسے کرکٹ،فٹ بال،ہاکی وغیرہ۔یہ کھیل غیر ملکی کھیل کہلاتے ہیں۔کچھ گھروں میں کھیلنے کے کھیل ہوتے ہیں۔جن کو گھریلو کھیل کہا جاتا ہے۔
جیسے شطرنج،کیرم لوڈو،ٹیبل ٹینس وغیرہ۔کھیلوں سے ہمیں وقت کی پابندی کرنا آ جاتی ہے۔کیوں کہ ہر کھیل کے لیے مقررہ وقت ہوتا ہے۔آپس میں میل ملاپ کا سبق سیکھنے کو ملتا ہے۔کپتان کی بات کو ماننے سے فرماں برداری کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
اپنے اوپر اپنے ساتھی کو ترجیح دینے کا جذبہ اُبھرتا ہے۔ہمارے ملک میں کھیلوں کو اہم مقام دیا جا رہا ہے۔اچھے کھلاڑیوں کو انعام و اکرام سے نوازا جاتا ہے۔ان سے دوسروں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع ملتا ہے۔
کھلاڑی غیر ملکوں میں کھیل کھیلنے جاتے ہیں اور شاندار کارکردگی دکھا کر اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔اس لیے ہمیں اپنے بچوں میں کھیل کا شوق پیدا کرنا ضروری ہے تا کہ اُن کا مکمل فروغ ہو سکے اور وہ ملک کے اچھے شہری بن سکیں۔
khelo ki ahmiyat essay in urdu |