Cow Essay in Urdu


Cow Essay in Urdu
گائے پر اُردو مضمون
گائے ایک مفید ، پالتو اور خوبصورت جانور ہے۔یہ دنیا کے ہر حصے میں پائی جاتی ہے۔اس کا دودھ بڑا مزیدار ہوتا ہے۔
گائے کے دودھ سے دہی بنایا جاتا ہےجس سے مکھن بھی نکالا جاتا ہے۔گائے کئی نسلوں کی ہوتی ہے۔
ساہیوال نسل کی گائے بہت موٹی اور زیادہ دودھ دینے والی ہوتی ہے۔گائے کا منہ لمبا اور گردن موٹی ہوتی ہے۔اس کی پیشانی کشادہ اور چپٹی ہوتی ہے۔گائے کی دو آنکھیں اور چار ٹانگیں ہوتی ہیں۔اس کے دو سینگ اور دو لمبے لمبے کان بھی ہوتے ہیں۔
گائے کئی رنگوں کی ہوتی ہے۔سرخ رنگ کی گائے بہت پیاری لگتی ہے۔کالے اور سفید رنگ کی گائے بھی بڑی خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔
گائے سبز گھاس ، بھوسہ،دانہ اور کھل بنولہ بڑے شوق سے کھاتی ہے۔گائے کے دودھ سے دہی اور مکھن کے علاوہ اور بھی کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
اس کے گوبر سے کھاد بنتی ہے اور دیہات میں لوگ اس کے گوبر سے اُپلےبھی بناتے ہیں۔
گائے کی کھال سے جوتے،سوٹ کیس،جیکٹیں اور کئی دوسری چیزیں بنتی ہیں۔


Cow Essay in Urdu
Cow Essay in Urdu

Tags