ہیکاتھون


ہیکاتھون،
--------------------------------------
انسان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کئی صورتوں میں کر سکتا ہے۔ تخلیقی صلاحیتوں کا تعلق ہنر سے ہے کہ جس کے پاس جس قسم کا ہنر ہے۔ وہ اس ہنر میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کر تا ہے۔ ایک اچھا لکھاری اچھی تحریر لکھ کر اور ایک اچھا مصور اچھی تصویر بنا کر، اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرتا ہے۔ بلکل اسی طرح اگر کسی کے پاس سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کا ہنر ہے تو وہ ایک اچھا سافٹ ویئر بنا کر اپنی تخلیقی صلاحیت کا اظہار کر سکتا ہے۔
جس طرح تحریری مقابلوں اور مصوری کے مقابلوں کا انعقاد کر کے لکھاریوں اور مصوروں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جاتا ہے۔ بلکل اسی طرح سافٹ ویئر کی دنیا میں ایسے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کوئی بھی سافٹ ویئر ڈویلپر حصہ لے کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکتا ہے۔ سافٹ ویئر بنانے کے ان مقابلوں کو ہیکاتھون (hackathons) کہا جاتا ہے سافٹ ویئر کے آن لائن مقابلبوں کے کئی پلیٹ فارم ہیں۔ ان میں سے ایک ڈیو پوسٹ (Devpost) ہے۔ 

ڈیو پوسٹ (Devpost) ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو سافٹ ویئر انجینئرز کو سافٹ ویئر بنانے کے مقابلوں ہیکاتھون (hackathons) میں حصہ لینے میں مدد کرتا ہے۔

اگر آپ سافٹ ویئر ڈویلپر ہیں اور ایک تخلیقی ذہن کے مالک ہیں تو آپ سافٹ ویئر بنانے کے اِن مقابلوں میں حصہ لے کر انعام جیت سکتے ہیں۔ آپ ڈیو پوسٹ کی ویب سائٹ میں جا کر مختلف مقابلوں کو سرچ کر کے اپنے لیے مناسب مقابلہ منتخب کر سکتے ہیں۔ جیسے حال ہی میں ایک ٹیلی کمیونیکشن کمپنی، ٹیلی نار ولاسٹی (Telenor Velocity)، ڈیو پوسٹ پر گوگل ڈیویلپرز کے تعاون سے پاکستان میں ہیکاتھون (hackathons) کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس مقابلے میں آپ ایک سے تین لاکھ روپے تک کا انعام جیت سکتے ہیں۔ ٹیلی نار ولاسٹی آپ کو ڈیجیٹل پاکستان کے حل کے لیے گوگل کی اوپن سورس یوزر انٹر فیس سافٹ ویر ڈویلپمنٹ کٹ، فلوٹر (Flutter) پر موبائل اپلیکیشنز بنانے کی دعوت دیتا ہے۔ موبائل اپلیکیشن ڈویلپمنٹ کے مقابلے میں آپ درج ذیل میدانوں میں اپلیکیشز بنا کر مقابلے کے لیے بھیج سکتے ہیں۔

1. معاشی ٹیکنالوجی،
معاشی ٹیکنالوجی (Financial technology) جسے عموماً فن ٹیک (fintech) بھی کہا جاتا ہے۔ ایک ایسی جدت (innovation) یا ٹیکنالوجی ہے جس میں روایتی معاشی طریقوں کے مقابلہ میں جدید معاشی خدمات (financial services) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے موبائل بینکنگ، وغیرہ، آپ ایسی موبائل اپلیکیشنز بنا سکتے ہیں، جو جدید معاشی سرگرمیوں میں معاون ہوں۔

2. ربط سازی،
ربط سازی (Connectivity) وہ میدان ہے جس میں انٹرنیٹ کے ذریعے افراد کے درمیان روابط قائم کیے جاتے ہیں۔ جیسے شوشل میڈیا کے ذریعے افراد کے درمیان روابط پیدا کرنا وغیرہ۔ اس میدان میں آپ ایسی موبائل اپلیکیشنز بنا سکتے ہیں جس کے ذریعے افراد بہتر انداز میں پیغام رسانی (Communication) کر سکیں۔

3. زرعی ٹیکنالوجی،
زررعی ٹیکنالوجی (Agricultural Technology) جسے مختصراً (AgriTech) بھی کہتے ہیں۔ یہ وہ میدان ہے جس میں جدید مشینری کو استعمال کر کے زرارعت کو بہتر کیا جاتا ہے۔ زاعت میں مختلف مراحل (بوائی، آبپاشی، کٹائی وغیرہ) کے لیے مختلف مشینری استعمال کی جاتی ہے۔فصلوں کو کیڑوں اور جڑی بوٹیوں سے بچاؤ کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے جدید مشینری اور ربوٹس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان زرعی مشینریوں اور ربوٹس کے خودکار سازی (Automation) کے نظام کے لیے اپلیکشنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ آبپاشی کے نظام (irrigation system)، زراعت کے لیے موسم کی پیشگوئی، یا اسمارٹ زراعت سے متعلق اپلیکیشنز بنا سکتے ہیں۔

4.تعلیم،
تعلیمی کے میدان میں ایسی اپلیکیشنز بنائی جاسکتی ہیں۔ جو طلباء کے تعلیمی استعداد کو بڑھا سکے اور جو استاد، شاگرد اور والدین کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہو۔ تعلیمی اپلیکیشنز میں تعلیمی گیمنگ کے عنصر شامل کر کے اپلیکیشنز کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے۔

5. صحت،
صحت کے میدان میں مختلف بیماریوں کی تشخیص اور ان کے علاج معالجہ اور آن لائن ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کے لیے مختلف اپلیکیشن بنائی جا سکتی ہیں۔

6. ماحول
ماحول کی بہتری سے متعلق ایسی اپلیکیشنز جو ماحول کو بہتر کرنے میں مدد دیں بنائی جا سکتی ہیں
Tags