Funny Poetry in Urdu for Lovers during Winters | Funny Poems | Funny Shayari in Urdu

funny poetry in urdu, funny poems, funny shayari in urdu, funny love poems, funny short poems

Funny Poetry in Urdu for Lovers during Winters

Find here latest Funny Poetry in Urdu for Lovers during Winter season, Funny Poems, Funny Love Poems, Funny Shayari in Urdu. Let's enjoy and share with friends and lovers.

کیسے بتاؤں میں تمہیں  
میرے لیے تُم کون ہو؟

تم آس ہو، تم پاس ہو 
میرے لیے کچھ خاص ہو
تم سردیوں کی دُھوپ ہو 
تم چائے ہو یا سُوپ ہو

کیسے بتاؤں مَیں تمہیں 
میرے لیے تُم کون ہو؟

میرے لیے گیزر ہو تم 
کوئلہ ہو تم، ہیٹر ہو تم 
تم لکڑیوں کا ٹال ہو 
تم نرم گرم سی شال ہو 

کیسے بتاؤں میں تمہیں 
میرے لیے تُم کون ہو؟ 

لیدر کی اِک جیکٹ تمہی 
پِستے کا اِک پیکٹ تمہی 
برینڈ بھی تم، لنڈا بھی تم 
اُبلا ہوا انڈا بھی تم 

کیسے بتاؤں میں تمہیں 
میرے لیے تُم کون ہو؟ 

انڈے کی زردی ہو تم 
زردی کی وَردی ہو تم 
گاجر کا حلوہ ہو تم 
میوؤں کا جلوہ ہو تم 

کیسے بتاؤں مَیں تمہیں 
میرے لیے تُم کون ہو ؟ 

کاجُو بھی تم، چلغوزے بھی تم 
مفلر، سویٹر، موزے بھی تم 
جرسی ، جرابیں اور ہائی نیک 
لوشن، کریموں کی مہک بھی تم 

کیسے بتاؤں میں تمہیں 
میرے لیے تُم کون ہو؟ 

کمبل، رضائی ہو تمہی 
قہوہ،مَلائی ہو تمہی 
تم ریوڑی، تم مونگ پھلی 
سردی میں لگتی ہو بھلی 

کیسے بتاؤں میں تمہیں 
میرے لیے تُم کون ہو؟ 

خاموش سے، چُپ چاپ بھی 
تم منہ سے نکلی بھاپ بھی 
تم چائے کا تھرماس ہو 
میرے لیے تم خاص ہو 

کیسے بتاؤں میں تمہیں 
میرے لیے تُم کون ہو؟


Also Read:



If you like this Funny Poetry, please share it with your friends, followers, and lovers on social media as well. (Links are given below)