2 Lines Urdu Breakup Poetry | Break Heart
نہیں ہے سنگ کوئی ہمسفر تو کیا ہوا
خاموشیاں ، ویرانیاں ، رسوائیاں تو ہیں
میرے ساتھ وہ رہے گا تو زمانہ کیا کہے گا
میری اک یہی تمنا ، اسے اک یہی بہانہ
خیال یار میں نیند کا تصور کیسا
آنکھ لگتی ہی نہیں جب سے ہے آنکھ لگی
یاد آتے ہیں آج اُف گناہ کیا کئے
پہلا کہ محبت کر لی آخری یہ کہ تجھ سے کر لی
کرو پھر سے کوئی وعدہ کبھی نہ پھر بچھڑنے کا
تمہیں کیا فرق پڑتا ہے ، بچھڑنے میں مکرنے میں
عمر بھررہے تیری جستجو میں ہم
تو نہ ملا کسی کافر کو جنت کی طرح
کبھی کافر کبھی مجرم بنا شہر منافق میں
سزائے موت لی اس نے یہاں جس نے وفا مانگی
ہم نے کہا اگر بھول جاؤ ہمیں تو کمال ہو جائے
ہم نے تو فقط بات کی اس نے کمال کر دیا
محبت دیکھی میں نے زمین کے لوگوں کی وصی
جہاں کچھ دام زیادہ ہوں وہاں لوگ بک جاتے ہیں
لکیروں میں جدائی کی علامت اب بھی باقی ہے
اسے سوچنا اسے چاہنا میرا آج بھی معمول ہے
وہ اس قدر اپنی ذات میں الجھا رہا محسن
کہ وہ کس کس کو بھول گیا اسے خبر نہ ہوئی
لوگ شامل تھے اور بھی لیکن
دل تیری کوششوں سے ٹوٹا ہے
مل جائے گا ہم کو بھی کوئی ٹوٹ کے چاہنے والا
اب شہر کا شہرتو بے وفا نہیں ہوتا
ٹوٹ کر بھی دھڑکتا رہتاہے
دل سا کوئی وفادار نہیں دیکھا
دل تھا اکیلا اورغم تھے ہزار
افسوس اکیلے کو مل کے ہزاروں نے لوٹا
مجھے معلوم ہے تم خوش بہت ہو اس جدائی سے
اب خیال رکھنا اپنا ، تمہیں تم جیسا نہ مل جائے
بس اک بار درد دل کو ختم کردو
وعدہ کرتے ہیں پھر کبھی محبت نہیں کرینگے
غم بھی دئیے تو یوں کہ نہ واپس لئے کبھی
ان کے ہماری ذات پہ احسان ہی رہے
کوئی بات ہے جو کھوئے کھوئے سے رہتے ہو
کہیں لفظ محبت سے محبت تو نہیں کر بیٹھے
موسم کی طرح بدلتے ہیں اس کے عہد
اوپر سے یہ ضد کہ مجھ پہ اعتبار کرو
جسم اس کا بھی مٹی کا ہے میری طرح پھر کیوں میرا ہی دل تڑپتا ہے اس کے لئے
کہتے تو جو دل کیا چیز ہے جاں بھی لٹا دیں گے آج کہتے ہیں چھوڑدو ہاتھ میری عزت کا سوال ہے
اب وہ یاد بھی آئے تو چپ رہتے ہیں
کہ آنکھوں کو خبر ہوئی تو برس جائیں گی
وہ پتھر تھا جو سلامت رہا ، یہ شیشہ تھا جو ٹوٹ گیا