بچے اب ہنستے کھیلتے ٹرین میں سفر کریں گے

طویل سفر بعض اوقات تھکا دینے اور اکتا دینے والا بن سکتا ہے، خاص طور پر اگر بچوں کا ساتھ ہو تو انہیں بہلانا مشکل ہوجاتا ہے، تاہم اب سوئٹزر لینڈ میں ٹرینوں میں پلے ایریا بنایا جارہا ہے۔

سوئٹزر لینڈ کی ٹرینوں میں 6 سال سے کم عمر بچوں کے لیے مزیدار پلے ایریا تشکیل دیے جارہے ہیں تاکہ بچے سفر کے دوران بھی لطف اندوز ہوسکیں۔

ٹرین میں جنگل تھیم کی رنگ برنگی بوگیاں بنائی گئی ہیں، وہاں سلائیڈز رکھے گئے ہیں جبکہ بچوں کے کھیلنے کے لیے بورڈ گیمز بھی موجود ہیں۔

سوئٹزر لینڈ میں 6 سال سے کم عمر بچے ٹرین میں مفت سفر کرسکتے ہیں۔

یہاں کے لوگ یورپ کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں لہٰذا یہ اقدام والدین کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

The post بچے اب ہنستے کھیلتے ٹرین میں سفر کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Qvbs92
via IFTTT