وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

Imran Khan

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس شروع ہوگیا جس میں مختلف اداروں میں ممبرزاور ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ پاک افغان سرحد پرباڑ اورلائٹنگ کے مرحلے کی منظوری دے گی، وزارت تجارت کی نئی نیشنل ٹیرف پالیسی بھی منظور کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریڈیو پاکستان کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا جبکہ مختلف اداروں میں ممبرزاور ڈائریکٹر ز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں امن وامان اور معاشی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی، حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پر وزیراعظم کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

حکومت کا 100 روزہ پلان، مرکزی تقریب آج ہوگی


دوسری جانب حکومت کے 100 روزہ پلان کے حوالے سے مرکزی تقریب آج کنونشن سینٹرمیں ہوگی، تقریب سہ پہر تین بجے شروع ہوگی جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی اور دعوت نامے بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے100روزہ پلان کے جائزے کے لیے ویب سائٹ بنائی تھی ، ویب سائٹ میں پلان کے بنیادی بڑے منصوبوں کو شامل کیا گیا، ویب سائٹ کی مدد سے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

The post وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2DQqWOn
via IFTTT