نانا اور والدہ کے اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا،بلاول بھٹو

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نانا اور والدہ کے اہداف کے حصول کے لئے جدوجہد کرتا رہوں گا، پیپلزپارٹی جمہوری اداروں کی مضبوطی چاہتی ہے، شکست ان کا مقدر ہے، جو جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے51 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا نانا اور والدہ کے اہداف کے حصول کے لئے جدوجہد کرتا رہوں گا، دونوں عظیم رہنماؤں کے وارث پارٹی کی تنظیم، جیالے ہیں، شہید نانا اور والدہ کے فلسفے کی پیروی کرتے رہیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قیادت، عہدیدار، جیالے مقصد کی خاطر سخت محنت کے لیے تیار ہیں، پارٹی رہنما و جیالے اپنی ثابت قدمی کا ثبوت پیش کر چکے، ان کا کردار ، خدمات اور قربانیاں تاریخ میں لکھی جائیں گی، جبرکی قوتوں کے خلاف جدوجہد بہت جلد بارآور ہوگی۔

شکست ان کا مقدر ہے، جو جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی کے خلاف کام کر رہے ہیں

چیئرمین پی پی نے کہا پیپلز پارٹی جمہوری اداروں کی مضبوطی چاہتی ہے، پارلیمان کی بالادستی کے لیے سرگرم عمل رہیں گے، قانون کی عملداری کے لیے بھی جدوجہد کرتے رہیں گے، 1973 کا دستور دیا، نیوکلیئر پروگرام سے ملک کو ناقبلِ تسخیر بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخم خوردہ پاکستان کا مداوا کیا، بھارت کو شملہ معاہدے پر مجبور کیا، صوبوں کو خود مختاری دی، پارلیمان و صوبوں کو اختیارات منتقل کیے، پارٹی قیادت نے پارلیمان کو مکمل بااختیار بنایا اور کے پی ، گلگت بلتستان نے پارٹی کے دور حکومت میں پہچان حاصل کی۔

بلاول بھٹو نے کہا اسی دور میں پہلی بار کسانوں کو فصلوں کے مناسب نرخ ملنا شروع ہوئے، مضبوط جمہوریت کے لیے پارٹی کی جدوجہد پر کوئی سوال نہیں،  شکست ان کا مقدر ہے، جو جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی کے خلاف کام کر رہےہیں۔

شہیدبھٹواورمحترمہ شہیدکافلفسہ مشعل راہ ہے، آصف زرداری


دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف زرداری نے یوم تاسیس  کے موقع پر اپنے پیغام  میں کہا پاکستان پیپلزپارٹی اپنے نظریے پر ثابت قدم ہے، استحصالی قوتوں کو شکست تک جدوجہد جاری رہے گی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  شہید بھٹو اور محترمہ شہید کا فلفسہ مشعل راہ ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اس سوچ سے لڑائی ہے، جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے۔

سابق صدر نے کہا  1973 کے آئین کو بحال کرکے شہید محترمہ کے مشن کی تکمیل کی،  پیپلزپارٹی نے صوبوں کو خود مختاری دی۔

مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کا 51واں یوم تاسیس، تیاریاں مکمل، بلاول بھٹو خطاب کریں گے

خیال رہے پیپلز پارٹی کے قیام کو پچاس سال مکمل ہوچکے ہیں، پانچ بار پاکستان پر حکومت کرنے والی ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت آج اپنا اکیاون واں یوم تاسیس منارہی ہے۔

 پیپلزپارٹی کے 51ویں یوم تاسیس پر سکھر میں تاریخی پاور شو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری یوم تاسیس پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

The post نانا اور والدہ کے اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا،بلاول بھٹو appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2reRdya
via IFTTT