چیف جسٹس کی زیرصدارت آبادی کے کنٹرول سے متعلق کانفرنس 5دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد : چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیرصدارت آبادی کے کنٹرول سے متعلق کانفرنس 5دسمبر کو ہوگی، وزیراعظم عمران خان کانفرنس کےمہمان خصوصی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی زیرصدارت آبادی کے کنٹرول سے متعلق کانفرنس 5دسمبر کو ہوگی ، لااینڈجسٹس کمیشن کےزیرکانفرنس کاانعقاد فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان، ماہرین اوردیگراسٹیک ہولڈرزشرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان کانفرنس کےمہمان خصوصی ہوں گے۔

خیال رہے چیف جسٹس پاکستان جناب جسٹس ثاقب نثار دورہ برطانیہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، وہ ڈیم فنڈریزنگ کےلیے برطانیہ گئےتھے۔

یاد رہے چند روز قبل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو میں آبادی پر کنٹرول کے لیے ‘2 بچے ہی اچھے’ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں آبادی بڑھ رہی ہے اوروسائل سکڑرہے ہیں، بڑھتی آبادی کوکنٹرول کرنے کے لیے اگلے ماہ سے مہم چلائیں گے۔

مزید پڑھیں : بڑھتی آبادی کوکنٹرول کرنے کے لیے اگلے ماہ سے مہم چلائیں گے، چیف جسٹس

ان کا کہنا تھا کہ میں اس کی شروعات اپنے گھر سے کروں گا اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تلقین کروں گا اور  مید کرتا ہوں اس معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پاکستانی قوم ان کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کرے گی۔

جسٹس میاں ثاقب نثار نے مزید کہا تھا کہ آبادی کنٹرول کرنے کے لیے بھی ایک اچھا منصوبہ حکومت کو دیں گے، منصوبے سے آبادی کے مسائل پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔

خیال رہے  ملک میں بڑھتی آبادی کے خلاف مقدمے میں  چیف جسٹس نے ملکی آبادی کی شرح میں اضافے کو بم قرار دیتے ہوئے کہا تھا ملک اس قابل ہے، ایک گھر میں سات بچے پیدا ہوں، شرح آبادی پر کنٹرول کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

The post چیف جسٹس کی زیرصدارت آبادی کے کنٹرول سے متعلق کانفرنس 5دسمبر کو ہوگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2AxYoWE
via IFTTT