What are Clouds? Different Types of Clouds for Kids in Urdu | Cloud Names

Types of clouds, types of clouds for kids, types of cloud formations, different cloud formations, different types of clouds, how are clouds formed, what are the different types of clouds, cloud names, cirrus clouds, cumulus clouds, cumulonimbus clouds, stratus clouds, nimbus cloud, nimbostratus clouds

بادل کیا ہیں اور کیسے بنتے ہیں؟ 

بادل آسمان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔ کئی بار تو بادلوں میں عجیب سی شکل بھی دکھائی دینے لگتی ہے۔ بادل بہت ہلکے پانی کی بوندوں یا آئس کرِسٹل (برف کے ذرات) سے مل کر بنتے ہیں۔ جب دریاؤں، جھیلوں، تالابوں اور سمندروں کا پانی سوررج کی حرارت کی وجہ سے بخارات میں تبدیل ہو جاتاہے تو یہ ذرات وزن میں ہلکے ہونے کی وجہ سے گرم ہوا میں شامل ہو کرپھیل جاتے ہیں۔ جب یہ گرم ہوا اوپر کی طرف اٹھتی ہے تو دھویں کی شکل اختیار کر لیتی ہے اور آسمان پر اِدھر اُدھر پھرتی رہتی ہے۔ جب سورج کی روشنی مختلف زاویوں سے اس پر پڑتی ہے تو سفید، سیاہ یا بھوری رنگت کے بادلوں کی شکل میں ہمیں نظر آتے ہیں۔ جب یہ دھواں ہوا میں موجود مٹی کے ہزاروں ذرات سے مل جاتا ہے اور ٹھنڈے مقامات سے گزرتا ہے تو بادلوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ ان میں موجود آبی بخارات اندرونی دباؤ کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے قطروں میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو آہستہ آہستہ مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے بڑے قطروں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور یہ بڑے قطرے وزن میں بھاری ہونے کی وجہ سے ہوا میں ٹھہر نہیں سکتے اور زمین پر برسنا شروع ہو جاتے ہیں۔ جنہیں ہم بارش کہتے ہیں۔ 

بادل کا وزن Weight of a Cloud 

عام طور پر ایک بادل کا وزن 500 ملین کلو یعنی ایک ہوائی جہاز یا 100 ہاتھیوں کے برابرہوتا ہے اور یہ ایک کلومیٹر سے ڈیڑھ کلو میٹر تک بڑے ہو سکتے ہیں۔ بادل عام طور پر سورج کی روشنی کو منعکس کرتے ہیں اس لیے سفید نظر آتے ہیں۔ بادل 146 فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے چلتے ہیں۔

What are the Different Types of Clouds with Latin Names and Meanings?

Latin Names
English Meanings
Urdu Meanings
Cirrus
Curl of hair
بالوں کا خم، گھنگریلے بال
Cumulus
Heap
ڈھیر، بہت سا، ڈھیر لگانا
Stratus
Layer
تہہ، پرت
Nimbus
Rain
بارش، برسات

بادلوں کی کتنی اقسام ہیں؟

ماہرین کے مطابق بادلوں کی بہت سی اقسام ہیں۔ لیکن یہ چار اقسام زیادہ قابلِ ذکر ہیں:

1۔ سا ئرس بادل Cirrus Clouds

2۔ کمولس بادل Cumulus Clouds

3۔ سٹراٹس بادل Stratus Clouds

4۔ نمبوسٹراٹس بادل Nimbostratus Clouds

1۔ سائرس بادل Cirrus Clouds

Types of clouds, types of clouds for kids, types of cloud formations, different cloud formations, different types of clouds, how are clouds formed, what are the different types of clouds, cloud names, cirrus clouds, cumulus clouds, cumulonimbus clouds, stratus clouds, nimbus cloud, nimbostratus clouds

سائرس بادل وزن میں ہلکے ہونے کی وجہ سے آسمان پر بہت بلندی پر بنتے ہیں۔ یہ دیکھنے میں کسی پرندے کے پَر یا کپاس کے ریشوں کی مانند نظر آتے ہیں۔ ان کی بلندی تقریباً 8000 میٹر سے 12000 میٹر تک ہوتی ہے، یعنی 26400 فٹ سے 36300 فٹ۔ یہ بادل پانی کی بوندوں کے اکٹھے مل جانے اور برف کے چھوٹے چھوٹے ذرات بن جانے کی صورت میں بنتے ہیں۔ جب نیلے آسمان پر سائرس بادل کے چند ٹکڑے نظر آتے ہیں تو عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ آج ایک اچھا دن ہوگا۔

2۔ کمولس بادل Cumulus Clouds

Types of clouds, types of clouds for kids, types of cloud formations, different cloud formations, different types of clouds, how are clouds formed, what are the different types of clouds, cloud names, cirrus clouds, cumulus clouds, cumulonimbus clouds, stratus clouds, nimbus cloud, nimbostratus clouds

کمولس بادل آسمان پر 4000 سے 7000 میٹر کی بلندی پر پھیلے ہوتے ہیں۔ یہ بادل اوپر سے گنبد کی مانند گول اور نیچے سے پھیلے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور ایسے لگتا ہے جیسے آسمان پر پہاڑوں کا ایک سلسلہ ہو۔ کمولس بادل سفید یا سرمئی رنگ کے ہو تے ہیں اور آسمان پر کپاس کے تیرتے ہوئے ٹکڑوں کی مانند دکھائی دیتے ہیں۔ جب یہ سفید رنگ کے ہوتے ہیں تو بارش کا کوئی امکان نہیں ہوتا، لیکن جب یہ تاریک یا سرمئی رنگت اختیار کر لیتے ہیں تو بارش ہو جاتی ہے۔ 

3۔ سٹراٹس بادل Stratus Clouds

Types of clouds, types of clouds for kids, types of cloud formations, different cloud formations, different types of clouds, how are clouds formed, what are the different types of clouds, cloud names, cirrus clouds, cumulus clouds, cumulonimbus clouds, stratus clouds, nimbus cloud, nimbostratus clouds

سٹراٹس بادل آسمان کو ڈھکنے والی ایک موٹی تہہ یا دُھند کی طرح نظر آتے ہیں۔ یہ بادل زمین سے 8000 فٹ کی بلندی پر ہوتے ہیں۔ یہ بادل خراب موسم کی نشاندہی کرتے ہیں اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا سبب بنتے ہیں۔ عام طور پر جب ہم بادلوں والے موسم (یعنی Cloudy Day) کی بات کرتے ہیں تو یقیناً اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ آسمان پر Stratus بادل چھائے ہوئے ہیں جو کچھ ہی دیر میں ہلکی ہلکی بارش برسانا شروع کر دیتے ہیں۔

4۔ نِمبس یا نمبوسٹراٹس بادل Nimbus (Nimbostratus) Clouds

Types of clouds, types of clouds for kids, types of cloud formations, different cloud formations, different types of clouds, how are clouds formed, what are the different types of clouds, cloud names, cirrus clouds, cumulus clouds, cumulonimbus clouds, stratus clouds, nimbus cloud, nimbostratus clouds

نمبوسٹراٹس بادل سیاہ اور گھنے ہوتے ہیں اور کم بلندی پر نظر آتے ہیں۔ یہ بادل موسلا دھار بارش برساتے ہیں اور جل تھل کر دیتے ہیں۔ جب ژالہ باری اور تیز بارش ہو رہی ہو تو سمجھ لیں کہ اس وقت Nimbostratus بادل آئے ہوئے ہیں۔یہ بادل بہت گھنے ہوتے ہیں۔ جب سورج کی روشنی ان پر پڑتی ہے تو یہ سلیٹی رنگ کی طرح دکھائی دینے لگتے ہیں اور بالآخر بارش کا باعث بنتے ہیں۔

I hope you liked this great information about clouds, types of clouds and how are clouds formed etc.? Please share it with your friends on social media as well.

Tags: 

Tags