شبِ برات کیا ہے۔ شب ِ برات کی فضیلت
اور اس کے وظائف و اعمال
What is Shab e Barat? The Importance and Prayers of Shab e Barat in Urdu
15 Shaban-ul-Muazzam
(Starts from the Evening of 14 Shaban)
شبِ برات بہت برکتوں اور رحمتوں والی رات ہے۔ اس رات کوبرکت والی رات، دوزخ سے نجات والی رات، مغفرت والی رات، اور گناہوں کو مٹانے والی رات بھی کہتے ہیں۔ یہ رات اس وجہ سے بھی مشہور ہے کہ اس رات میں انسان کی زندگی کا بجٹ پیش ہوتاہے، یعنی رزق، بیماری، تندرستی، فراخی، تنگی، راحت، تکلیف اور ہر مرنے اور پیدا ہونے والے کا بھی فیصلہ کر دیا جاتاہے۔ اس رات کو ہر حکمت والا کام بانٹ دیا جاتا ہے۔
اس لیے تمام مسلمان بھائیوں سے التماس ہے کہ اس رات کا خاص اہتمام کیا کریں اور اللہ کے حضور اپنی اور تمام مسلمانوں کی مغفرت کے لیے دعا کیا کریں۔
اس رات کی فضیلت کو مدِنظر رکھتے ہوتے ذیل میں کچھ وظائف اور خصوصی عبادات اور ان کا طریقہ درج کیا جارہا ہے جن کا حوالہ بہت ہی متبرک اور مشہور اسلامی کتب سے لیا گیاہے۔