- How to Earn Money Online
- Earn Money Online without Investment
- Real Ways to Earn Online
- Earn Money Online in
- Earn Money on Youtube
- Earn Money Online on Fiver
- Latest Online Earning Techniques
صبح ہمیں ارننگ شروع ہو جائے گی۔ یا شاید کوئی الہ دین کاچراغ ملے گا۔ اور ڈالروں کی برسات ہوجائے گی۔ اکثر لوگ Online Earnings in Pakistan پوچھتے بھی ہیں۔
ایڈسنس کا اکاؤنٹ بنا لوں تو ڈیلی کتنی ارننگ ہوگی
فائیور سے ڈیلی کتنے آڈر ملیں گے؟
یوٹیوب سے پیسے کیسے کماتے ہیں؟
کلک یا اشتہارات والی ویب سائیٹس سے کیسے کماتے ہیں وغیرہ۔
5 Ways to Earn Money online at Home without Investment
یاد رکھیں ویب سائٹ بنا لینے سے کبھی بھی ارننگ نہیں ہوتی۔ کسی بھی ویب سائٹ پر صرف اکاؤنٹ بنا لینے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔
کچھ حاصل ہوتا ہے ، تو ویب سائٹ پر کام کرنےسے حاصل ہوتا ہے ۔ آپ کو دیگر جابز کی طرح وقت دینے اور محنت کرنے سے حاصل ہو گا صرف سوچ لینے سے نہیں۔
کچھ حاصل ہوتا ہے ، تو ویب سائٹ پر کام کرنےسے حاصل ہوتا ہے ۔ آپ کو دیگر جابز کی طرح وقت دینے اور محنت کرنے سے حاصل ہو گا صرف سوچ لینے سے نہیں۔
آپ فائیور پر اکاؤنٹ بنا لیں۔
، بلاگ بنا لیں،
یوٹیوب کا اکاؤنٹ بنا کر بیٹھ جائیں۔
آپکو اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ فائدہ تب ہوگا۔ ۔ جب آپ وہاں سروسز دیں گئے , ایس ای او کریں گے۔ ویڈیوز کی پروموشن کریں گے۔
، بلاگ بنا لیں،
یوٹیوب کا اکاؤنٹ بنا کر بیٹھ جائیں۔
آپکو اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ فائدہ تب ہوگا۔ ۔ جب آپ وہاں سروسز دیں گئے , ایس ای او کریں گے۔ ویڈیوز کی پروموشن کریں گے۔
اصل میں نئے آن لائن اررننگ کی فیلڈ میں آنے والے لوگوں کو آخبارات کے اشتہارات اور اور سکرین شارٹس نے گمراہ کیا ہوتا ہے۔ ۔ جو آپ کو راتوں رات امیر بنا دینے کو دعوے کرتے ہیں اور الٹا آپ سےہی سیکیورٹی کے نام پر پیسے بھی لیتے ہیں، جو آن لائن اررننگ کو اتنا آسان بنا دیتے ہیں۔ بقول انکے کہ ایک بچہ بھی اسے کر سکتا ہے۔ آن لائن ویب سائٹس ایڈ کلکنگ، نیٹ ورکنگ اور انویسٹمنٹ صرف ان کا پیسہ اور وقت ہی ضائع نہیں کرتی۔ بلکہ ان کو سست بھی بنا دیتی ہیں۔ اور وہ کبھی بھی ہنر مندی کی طرف نہیں آتے۔
پیسہ آج کل کے مہنگائی کے دور میں بہت ہی اہم ضرورت بن گئی ہے۔ ایک سٹوڈنٹ کو آج کل کے دور میں گھر سے ملے جیب خرچ پر گذاراکرنا بہت ہی مشکل ہو گیا ہے۔ پڑھائی مکمل کرنے کے بعد جب وہ نوکری کے لئے در در کی ٹھوکریں کھاتا ہے۔ پھر اسے زندگی کی سختیوں اور کٹھن کا احساس ہوتا ہے۔ اپنے حالات ، گھر کے حالات سے دلبرداشتہ ہوجاتا ہے۔تب وہ یہی چاہتا ہے۔ کوئی ایسا طریقہ ڈھونڈتا ہے۔ کہ راتوں رات امیر ہو جائے۔ تب اسے آن لائن ارننگ کا پتہ چلتا ہے۔ اور پھر کبھی ایس ای او کے پیچھے بھاگتا ہے۔ کبھی بلاگنگ کرتا ہے، کبھی فائیور پر گگ بنا کر انتظار کرتا رہتا ہے۔
مجھے اکثر فیس بک میں میسجز آتے ہیں۔ اپنی غربت ، بے روزگاری اور گھر کے حالات کا احساس دلاتے ہیں۔اور کہتے ہیں کہ ہم نے سب کچھ دیکھ لیا، کرلیا۔ لیکن کوئی ارننگ نہیں ہوتی۔
کچھ قصور ہماری تعلیم اور ایجوکیشن سسٹم کابھی ہے۔ میڈیکل کے لڑکے ہاسٹل میں بیٹھ کر فائیور پر گرافکس ڈئزاننگ اورویب ڈیلوپمنٹ کا کام کر رہے ہیں۔ انجئیرنگ کرنے والا ایس ای او ایکسپرٹ بنا ہوا ہے۔ اور کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر کرنے والا بے روزگار پھر رہا ہے۔ یا کسی سوفٹ وئیر ہاؤس میں انٹرن شپ کے نام پر دس پندرہ ماہانہ کما رہا ہوگا۔ اور سوفٹوئیر ہاؤس کا خود چیف ایگزیٹیو بھی کالج میں اپنے ذمانے میں آرٹس کا طالبعلم ہوتا تھا اور شعر و شاعری اور غزلیں سنانے میں مشہور ہوتا تھا۔
ایک زمانہ تھا۔ کہ لوگ سالوں انٹرنیٹ پر کام کرتے تھے۔لیکن انہیں کامیابی نہیں ملتی تھی۔ انہوں نے پیسہ اور وقت ضائع کیا، ڈائل اپ انٹرنیٹ استعمال کرتے تھے۔ اور بیس تیس ہزار کا پینٹیم ون کمپیوٹر استمعال کرتے تھے۔ انہوں نے ٹھوکریں کھائی لیکن ان کی محنت نے انکو کندہ بنا دیا اور آج جاکر اس قابل ہوئے ہیں۔ کہ وہ انٹرنیٹ سے اچھا کما رہے ہیں۔ اور جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں سونا بنا دیتے ہیں۔ اس دور میں کوئی بتاتا نہیں تھا۔ جو بھی سیکھا ان لوگوں نے خود اپنی محنت اور لگن . سے سیکھا،
لیکن آج وقت بدل گیا ہے۔ آج آپ کے پاس سب کچھ ہے۔ ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، سمارٹ موبائل۔ تھری جی، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ۔
اور سیکھنے کے لئے یوٹیوب، یوڈیمی کے فری کورسس۔ سیکھانے والے گرو جو آپ کو مفت میں اور اکیڈیمک طریقے سے سیکھانے کے لئے بیٹھے ہیں، لیکن وہ محنت اور لگن نہیں رہی ہے۔
چھ مہینے، صرف چھ مہینے آُپ کو چاھئے۔ کسی بھی ہنر میں ایکسپرٹ بننے کے لئے۔۔تین مہیںے سیکھنے کے لئے اور تین مہینے ایکسپیریمنٹ اور سیکھے ہوئے کو نکھارے کے لئے۔ اور انشاء اللہ میں اس بات کی گارنٹی دیتا ہوں۔ کہ پھر آپ یہ نہیں کہہ سکیں گے۔ کہ انٹرنیٹ سے آن لائن آررنگ نہیں ہوتی۔
سب سے پہلے تو آپ اپنی فیلڈ سیلیکٹ کریں۔ جس کا آپ کو شوق ہو۔ آپ تین مہینے اسکو سیکھیں۔ اور اس پر پوری توجہ مرکوز رکھیں۔ یو ٹیوب ، یوڈیمی سے اسکے کورسس مکمل سیکھیں۔ اور اپنا شیڈول بنا کر اس پر عمل کریں فیس بک کو صرف ضرورت کے لئے استعمال کریں۔ اور کوئی کچھ بھی کر رہا ہو۔ آرننگ کے سکرین شارٹس شئیر کرکے آپ کو دوسری فیلڈ کےبارے میں اکسا رہا ہو۔ آپ نے آپنی ٖفیلڈ پر ہی ثابت قدم رہنا ہے۔
تین مہینے سیکھنے کے بعد آپ اپنے سیکھے ہوئے کو مزید نکھاریں۔ تجربات کریں، ڈئزاننگ سیکھی ہے تو دوستوں کو فری لوگو بنا کردیں۔
See All Latest Government & Private Jobs in Pakistan
ویب ڈیلوپمنٹ سیکھی ہے تو اپنی اور دوستوں کے لئے سائٹس بنائیں۔ ایس ای او سیکھی ہے تو اپنی سائٹ کو رینک کرنے کی کوشش کریں،
اٌپنی ٖفیلڈ کےلوگوں سے ملیں، انکے تجربات سے سیکھیں۔ ان سے مدد لیں اور انکی مدد بھی کریں۔
اسی دوران کسی قسم کی فری لانسنگ فی الحال نہ کریں اور نہ ہی کوئی آڈر لیں۔
انشاء اللہ چھ مہینے کے بعد آپ اس قابل ہو جائیں گے ۔کہ آپ فری لانسنگ کرسکیں گے۔ آپ کو آڈر بھی ملیں گے۔ اور آپ آن ائن اررننگ بھی کر سکیں گے۔ لیکن محنت اور لگن شرط ہے۔
نیٹ سے کاپی کی گئی ایک تحریر۔ لکھنے والے کا نام نہیں مل سکا۔ آللہ جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
نیٹ سے کاپی کی گئی ایک تحریر۔ لکھنے والے کا نام نہیں مل سکا۔ آللہ جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین